پیر, مارچ 27, 2023
Homeصحتاترپردیش: منکی پاکس کے بڑھتے معاملے، یوپی حکومت نے جاری کیا الرٹ

اترپردیش: منکی پاکس کے بڑھتے معاملے، یوپی حکومت نے جاری کیا الرٹ

متعدی بیماری ’منکی پاکس‘ کے علامات چیچک کے علامات سے ملتے جلتے ہیں۔ متاثرہ شخص کو چار سے چھ دنوں کے بخار کے بعد جسم میں چیچک کے مانند دانے پڑنے لگتے ہیں

لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے یوروپ اور امریکہ سمیت تمام دیگر ممالک میں متعدی بیماری ’منکی پاکس‘ کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے ہفتہ کو ہر طرح کے احتیاط کا مظاہرہ کرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے سبھی میڈیکل اداروں کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں ہر سطح پر نگرانی رکھنے، خاص کر گذشتہ کچھ دنوں سے بیرون ممالک سے سفر کر کے لوٹے مسافروں کی شناخت کر کے ان پر نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ گذشتہ 20 مئی تک امریکہ، برطانیہ، کناڈا، آسٹریلیا اور یورپ کے کچھ ممالک میں منکی پاکس کے معاملے سامنے آئے تھے۔ حالانکہ ہندوستان میں ابھی تک اس کے ایک بھی معاملے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے نہ ہی کہیں اس سے کسی کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ریاستی حکومت نے احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہوئے گذشتہ 21 دنوں میں ان ممالک کا سفر کر کے یہاں پہنچے مسافروں کو اطلاع فورا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو دینے اور ان پر خاص نظر رکھنے کو کہا ہے۔ حکومت نے ایڈوائزری میں منکی پاکس کے بارے میں مرکزی حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کہا ہے کہ منکی پاکس کا انفیکشن جانوروں سے انسانوں اور انسانوں سے انسانوں میں پھیلتا ہے۔

اس کے علامات چیچک کے علامات سے ملتے جلتے ہیں۔ متاثرہ شخص کو چار سے چھ دنوں کے بخار کے بعد جسم میں چیچک کے مانند دانے پڑنے لگتے ہیں۔ ہدایت کے مطابق متاثرہ شخص کے لئے 07۔21 دن تک آئیسولیشن میں رکھنے اور متاثرہ شخص کے گذشتہ 21 دنوں میں رابطے میں آئے افراد کی شناخت کرکے کانٹیکٹ ٹریسنگ کو یقینی بنانے کو کہا گیا ہے۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments