سری نگر پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مائسمہ میں یاسین ملک کے گھر کے باہر ملک مخالف نعرہ بازی کرنے اور پتھر بازی کرنے والے دس ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے
سری نگر: سری نگر پولیس نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کے گھر واقع مائسمہ کے باہر بدھ کو ملک مخالف نعرہ بازی کرنے اور پتھر بازی کے الزام میں دس افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے نوجوانوں سے ایک بار پھر ایسی سرگرمیاں انجام دینے سے باز رہنے کی اپیل کی ہے جو ان کے کیرئیر کے لئے ضرر رساں اور ان کے اہلخانہ کے لئے باعث پریشانی ہیں۔
سری نگر پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مائسمہ میں یاسین ملک کے گھر کے باہر ملک مخالف نعرہ بازی کرنے اور پتھر بازی کرنے والے دس ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
10 accused arrested so far in anti-national sloganeering & stone pelting outside home of Yasin Malik prior to sentencing in Maisuma yesterday. All other areas remained peaceful. Youths are again requested not to indulge in activities that can spoil their careers & disrupt familes pic.twitter.com/mq2XgxARD9
— Srinagar Police (@SrinagarPolice) May 26, 2022
ٹویٹ میں کہا گیا: ’باقی تمام علاقے پر امن رہے نوجوانوں سے ایک بار گذارش کی جاتی ہے کہ وہ ایسی سرگرمیاں انجام نہ دیں جو ان کے کیرئر کو تباہ کر سکتی ہیں اور ان کے اہلخانہ کے لئے پریشانی کا باعث ہیں‘۔
پولیس نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ نعرہ بازی اور سنگ بازی میں ملوث باقی افراد کی شناخت معلوم کی جا رہی ہیں اور ان کو بھی بہت جلد گرفتار کیا جائے گا۔
Others are being identified & will be arrested soon. Case has been registered under ULPA & IPC. The main instigators of this hooliganism will be booked under PSA. Such anti-national activities & provocative posture will be always dealt strictly & with full force of law.
— Srinagar Police (@SrinagarPolice) May 26, 2022
ٹویٹ میں کہا گیا: ’یو اے پی اے اور آئی پی سی کے تحت کیس درج کیا گیا ہے اور اس غنڈہ گردی کو بھڑکانے والوں کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا‘۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا: ’ایسی ملک مخالف سرگرمیوں اور اشتعال انگیز حرکات کے ساتھ ہمیشہ سختی اور قانون کی پوری طاقت کے ساتھ نمٹا جائے گا‘۔