منگل, مارچ 28, 2023
Homeقومیقربانی کے جانوروں کا قاتل نوجوان بھیونڈی میں گرفتار

قربانی کے جانوروں کا قاتل نوجوان بھیونڈی میں گرفتار

موصلہ اطلاعات کے مطابق بھیونڈی شہر گذشتہ دنوں تھانے ضلع کے بھیونڈی شہر میں کھاڑی پار پل کے قریب بندر محلہ میں وسیم مومن اور ارحم مومن نامی دونوں جوان ایک طبیلے میں مویشی پالن کا کاروبار کرتے تھے

ممبئی: ممبئ سے قریب گنجان مسلم آبادی والے شہر بھیونڈی میں قربانی کے لئے پرورش کئے جانے والے 22 جانوروں کی نسیں شریانیں کاٹ کر انھیں قتل کرنے کے الزم میں پولیس نے آج ایک مسلم نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ اور قتل کا مقصد آپسی دشمنی بتلائی گئی ہے جبکہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور شہر میں امن کو قائم رکھے21

موصلہ اطلاعات کے مطابق بھیونڈی شہر گذشتہ دنوں تھانے ضلع کے بھیونڈی شہر میں کھاڑی پار پل کے قریب بندر محلہ میں وسیم مومن اور ارحم مومن نامی دونوں جوان ایک طبیلے میں مویشی پالن کا کاروبار کرتے تھے۔

گزشتہ ہفتے معمول کے مطابق ارحم مومن جب صبح اپنے طبیلے پہنچے تو انھوں نے ایک دردناک منظر دیکھا اور طبیلے میں پرورش پارہی بھینسوں اور پاڑوں کی کسی نے نسیں کاٹ دی تھی۔ جس کے سبب کئی ایک بھینس موقعہ واردات پر ہی ہلاک ہوگئی تھی بقیہ شدید زخمی حالات میں تھی جو دو دنوں کے اندر زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئی۔ معاملے کی شکایت مقامی نظام پورہ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی۔ جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ اطراف میں کوئی سی سی ٹی کیمرہ موجود نہیں تھا اور نہ ہی طبیلے میں خفیہ کیمرے نصب کیے گئے تھے۔

اپنے نوعیت کے ایک عجیب و غریب واردات میں اہلیان بھیونڈی کو خوف و دہشت کے ماحول میں مبتلا کردیا تھا اور طرح طرح کی افواہیں گشت کررہی تھی اور یہ عام خیال تھا کہ کہی شرپسند عناصر نے عیدالاضحیٰ کے قبل شہر کے ماحول کو خراب کرنے کی نیت سے تو یہ واردات نہیں انجام دی ہو۔

محض پانچ ہزار روپیہ کے عوض ملزم نے یہ کام انجام دیا

اس تعلق سے مقامی ڈپٹی پولیس کمشنر یوگیش چوہان سے جب رابطہ قائم کیا گیا تو انھوں نے بتلایا کہ ہم نے ہر پہلو سے اس معاملے کی تفتیش کا آغاز کیا تھا مخبروں کا جال بھی بچھلایا تھا۔ لیکن کوئی کامیابی نہیں ملی بلآخر جب چند مشکوک افراد کے موبائل فون کی تفصیلات حاصل کی گئی تو یہ پتہ چلا کہ آپسی دشمنی کے سبب محض پانچ ہزار روپیہ کو لیکر ملزم فاضل رفیق قریشی نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ نصب شب تین بجے سے صبح پانچ بجے کے درمیان طبیلے میں داخل ہوکر جانوروں کو بے ہوشی کا انجیکشن لگا کر تیزدھار والے ہتھیار سے ان کے پیروں کی نسیں کاٹ دی جو ان کے موت کا سبب بنی۔

آج ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جس میں اسے تین دنوں کی پولیس تحویل میں دینے کا حکم صادر کیا گیا۔ اس تعلق سے مومن برادران کے وکیل سفیان مومن نے بتلایا کہ پولیس نے جن دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا تھا اس میں زیادہ تر کی نوعیت قابل ضمانت تھی لہذا انھوں نے عدالت سے درخواست کی کہ اس گھنائونے جرم کا ارتکاب کرنے والے ملزم پر ناقابل ضمانت دفعات کا اطلاق کیا جائے جسے عدالت نے منظور کرلیا اور ملزم کو پولیس تحویل میں بھیج دیا۔

اس تعلق سے سابق میونسپل کائونسلر اور بھیونڈی شہر کانگریس کی نائب صدر رخسانہ قریشی نے بتلایا کہ اس سانحہ کے بعد اہلیان بھیونڈی تشویش میں مبتلا تھے اور طرح طرح کی افواہیں گشت کررہی تھی۔ لہذا انھوں نے شہر کی مختلف گلیوں کا دورہ کرکے امن قائم رکھنے کی اپیل کی تھی جس کہ مثبت نتائج سامنے آئے اور ملزم کی پولیس کی اننتھک محنتوں سے گرفتار ی عمل میں آئی۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments