ہفتہ, اپریل 1, 2023
Homeمعیشتامریکی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں 40 بلین ڈالر یوکرین فنڈنگ ​​بل منظور

امریکی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں 40 بلین ڈالر یوکرین فنڈنگ ​​بل منظور

40 بلین ڈالر مالیت کا یوکرین فنڈنگ بل منگل کو امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے 33 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کی درخواست کے بعد منظور کیا گیا

واشنگٹن: امریکی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ہاؤس آف ری پریزینٹیٹیو نے یوکرین کے لیے تقریباً 40 بلین ڈالر مالیت کا یوکرین فنڈنگ ​​بل منظور کیا ہے۔

یہ بل منگل کو امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے 33 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کی درخواست کے بعد منظور کیا گیا۔ ایوان نے بل کے حق میں 368 اور مخالفت میں 57 ووٹ ڈالے جس کے بعد ایڈیشنل یوکرین سپلیمنٹری اپروپریشنز ایکٹ 2022 کو قانونی شکل دے دی گئی۔

بل کی منظوری کے بعد اسپیکر نینسی پیلوسی نے ڈیموکریٹس کو خط لکھا ’’یہ پیکج یوکرین کو نہ صرف اپنی قوم بلکہ دنیا کے لیے جمہوریت کے تحفظ میں مدد فراہم کرے گا‘‘۔

اس کے بعد وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے اس قدم پر ایوان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا ’’ہمارے اتحادیوں اور شراکت داروں کے تعاون سے آج تک ہماری مدد، یوکرین کے لوگوں کو کیف کی جنگ جیتنے اور ان کی آزادی کے دفاع میں مدد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ اس بل میں شامل اضافی وسائل ہمیں مزید توپ خانے، بکتر بند گاڑیاں اور ہتھیار بشمول گولہ بارود یوکرین بھیجنے کی اجازت دیں گے۔

واضح رہے کہ صدر نے پیر کو ایوان سے اس بل کو جلد سے جلد منظور کرنے کی اپیل کی تھی۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments