کرناٹک میں اذان کے خلاف 9 مئی کی صبح 5 بجے ہزاروں مندروں کے اندر اومکار، بھجن، سپربھات اور ہنومان چالیسا پڑھے جائیں گے
بیلگاوی: شری رام سینا کے بانی پرمود متھالک نے کہا ہے کہ ریاست میں اذان کے خلاف 9 مئی کی صبح 5 بجے ہزاروں مندروں کے اندر اومکار، بھجن، سپربھات اور ہنومان چالیسا پڑھے جائیں گے۔
مسٹر متھالک نے یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ شری رام سینا مسلسل اذان کے خلاف لڑائی لڑ رہی ہے اور یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔ ہم نے تحصیلداروں اور ضلع مجسٹریٹ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کوئی کارروائی نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ہم اومکار، بھجن اور ہنومان چالیسا پڑھیں گے۔ اس سلسلے میں تمام ہندو تنظیموں نے فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف کوئی قدم اٹھایا گیا تو جدوجہد تیز ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مساجد میں نصب لاؤڈ سپیکر کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے ریاست کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی سے بھی ہمت کرکے لاؤڈ اسپیکر کو بند کرنے کی اپیل کی۔