پیر, مارچ 27, 2023
Homeقومیشوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 3 مئی کو

شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 3 مئی کو

آج 29 رمضان المبارک 1443 ہجری یکم مئی 2022 عیسوی کو شوال المکرم کا چاند نہیں ہوا ہے۔ اس لئے کل 30 واں روزہ ہے اور عیدالفطر 3 مئی 2022 کو ہوگی

لکھنؤ: مرکزی چاند کمیٹی فرنگی محلی کے صدر، قاضی شہر مولانا خالد رشید فرنگی محلی، امام عیدگاہ، لکھنؤ نے اعلان کیا ہے کہ آج 29 رمضان المبارک 1443 ہجری یکم مئی 2022 عیسوی کو شوال المکرم کا چاند نہیں ہوا ہے۔ اس لئے کل 30 واں روزہ ہے اور عیدالفطر 3 مئی 2022 کو ہوگی۔ انشاء اللہ

نئی دہلی/ لکھنؤ:

مرکزی چاند کمیٹی لکھنؤ، مرکزی جمعیت اہل حدیث دہلی اور رؤیت ہلال کمیٹی حیدر آباد نے آج شام میٹنگ کے بعد اعلان کیا ہے کہ 29 رمضان المبارک مؤرخہ یکم مئی 2022 بروز اتوار شوال المکرم کا چاند نظر نہيں آیا، بنابریں کل 30 واں روزہ ہوگا اور عید الفطر 3 مئی بروز منگل منائی جائے گی۔

مرکزی چاند کمیٹی کے صدر مولانا خالد رشید فرنگی محلی، مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی کے صدر شاہی امام سید احمد بخاری اور مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی رؤیت ہلال کمیٹی نے پریس ریلیز جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ تمام متعلقہ اہلکاروں کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ملک کے کسی بھی صوبہ یا علاقے سے شوال المکرم کا چاند نظر آنے کی مصدقہ و مستند خبر موصول نہیں ہوئی۔

تمام رؤیت ہلال کمیٹیوں کے اہلکاروں نے متفقہ اعلان کیا ہے کہ آج 29 رمضان بموافق یکم مئی بروز اتوار شوال المکرم کا چاند نہيں دیکھا گیا ہے اس لیے 2 مئی 2022 کو رمضان المبارک کی 30 تاریخ ہوگی اور عید الفطر کی نماز 3 مئی 2022 کو ادا کی جائے گی۔

پٹنہ پھلواری شریف کا اعلان

امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے قاضی شریعت مولانا محمد انظار عالم قاسمی نے اعلان کیا ہے کہ 29 رمضان المبارک 1443ھ مطابق یکم مئی 2022ء بروز اتوار کو شوال المکرم کا چاند پھلواری شریف اور اس کے اطراف میں نظر نہیں آیا اور پورے ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اس لئے 3 مئی 2022ء بروز منگل کو شوال المکرم کی پہلی تاریخ ہوگی، تمام مسلمان 3 مئی بروز منگل کو عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments