ہفتہ, مارچ 25, 2023
Homeعالمیافغانستان: اقوام متحدہ کوآرڈینیٹر نے کابل میں مسجد پر حملے کی مذمت...

افغانستان: اقوام متحدہ کوآرڈینیٹر نے کابل میں مسجد پر حملے کی مذمت کی

جمعہ کو کابل کی ایک مسجد میں دھماکہ ہوا تھا، جس میں افغانستان کی وزارت داخلہ کے مطابق 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے ہیں، جب کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 بتائی گئی ہے

کابل: افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے رابطہ کار رمیز الکابروف نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مسجد پر مہلک حملے کی مذمت کی ہے۔

جمعہ کو کابل کی ایک مسجد میں دھماکہ ہوا تھا۔ افغانستان کی وزارت داخلہ کے مطابق اس حملے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے ہیں، جب کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 بتائی گئی ہے۔

افغانستان میں اقوام متحدہ مشن نے جمعہ کو دیر رات ایک بیان میں کہا، "مسٹر الکابروف حملے کی مذمت کرتے ہیں اور متاثرہ اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔”

انہوں نے اس حملے کو افغانستان کے عوام کے لیے ایک اور تکلیف دہ دھچکا قرار دیا۔

مشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا، "مسٹر الکابروف تمام فریقوں کو بین الاقوامی انسانی قانون اور انسانی حقوق کے قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی مکمل تعمیل کرنے کی یاد دلاتے ہیں اور جرائم کے لیے جوابدہی کا مطالبہ کرتے ہیں۔”

ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments