دہلی ہائی کورٹ نے جہانگیر پوری علاقے میں انسداد تجاوزات مہم کے خلاف دائر عرضی پر سماعت کرنے پر اتفاق کیا
نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو یہاں جہانگیر پوری علاقے میں انسداد تجاوزات مہم کے خلاف دائر عرضی پر سماعت کرنے پر اتفاق کیا۔
واضح رہے کہ شمال مغربی دہلی کے جہانگیر پوری میں 16 اپریل کو ہنومان جینتی کے موقع پر نکالے گئے جلوس کے دوران تشدد کے واقعات پیش آئے تھے، جس میں نو افراد زخمی ہوئے تھے۔
شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی) نے کہا تھا کہ جہانگیر پوری میں غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی پولیس سے سیکورٹی فراہم کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔