ہفتہ, مارچ 25, 2023
Homeسیاستجی ایس ٹی کی شرح میں اضافہ کرکے حکومت نے لوٹ مار...

جی ایس ٹی کی شرح میں اضافہ کرکے حکومت نے لوٹ مار کا نیا طریقہ نکالا ہے: کانگریس

ملک میں مہنگائی نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں ہول سیل مہنگائی 14.55 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور عام آدمی کی زندگی مہنگائی کی دلدل کی وجہ سے مسلسل مشکل ہوتی جا رہی ہے

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت ہر حال میں عام آدمی کو لوٹنے میں لگی ہوئی ہے اور اب وہ ضروری استعمال کے سامان پر گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اضافہ کرکے ایک نئے طریقے سے عام آدمی کو لوٹنے کی تیاری کر رہی ہے۔

کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے پیر کو کہا کہ حکومت نے عام استعمال کی کئی اشیاء پر جی ایس ٹی بڑھانے کی تیاری کی ہے اور اس سے وہ عوام سے 1.5 لاکھ کروڑ روپے وصول کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی تیاری جی ایس ٹی کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کرنے کی ہے اور وہ عوام کی جیبیں کاٹنے کا نیا طریقہ نکال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جن اشیاء پر جی ایس ٹی پانچ فیصد سے بڑھا کر آٹھ فیصد کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ان میں مصالحہ جات، چپاتی، تیل، چائے، کافی، چینی، مٹھائیاں، کوئلہ، بائیو گیس، کسان کی کھاد، جان بچانے والی ادویات، ایک ہزار روپے قیمت کے جوتے۔ چپل، اگربتی، بزرگوں کی چھڑی، سماعت کے آلات، نابینا افراد کے لیے گھڑیاں، قالین وغیرہ شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ملک میں مہنگائی نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں ہول سیل مہنگائی 14.55 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور عام آدمی کی زندگی مہنگائی کی دلدل کی وجہ سے مسلسل مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments