دارالحکومت کیف سے جاری بیان میں یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے ساتھ آئندہ مذاکرات جنگ بندی سے شروع ہوں گے
کیف: یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے ساتھ آئندہ مذاکرات کو جنگ بندی سے مشروط کردیا ہے۔
دارالحکومت کیف سے جاری بیان میں زیلنسکی نے کہا کہ روس کے ساتھ آئندہ مذاکرات جنگ بندی سے شروع ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک روس اور یوکرین کے مذاکرات میں کافی حد تک شریک نہیں ہیں۔
یوکرین کے صدر نے یہ بھی کہا کہ یوکرینی فوج کو میزائل شکن ہتھیاروں کی اشد ضرورت ہے، یوکرین میزائل شکن ہتھیاروں کی قیمت ادا کرنے کو تیار ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روسی فوج کی کارروائیوں کے دوران مارے گئے شہریوں کی تعداد 564 ہوگئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا کہ ہلاک افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔