روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف میں سماعت شروع ہوئی
ہیگ: روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے معاملے پر پیر کے روز ہالینڈ کے ہیگ میں واقع بین الاقوامی عدالت انصاف میں سماعت شروع ہوئی۔
عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس معاملے کی سماعت منگل کے روز بھی ہوگی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی عدالت انصاف اقوام متحدہ کے اہم عدالتی ادارے کے طور پر تنازعات کے پرامن حل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
یوکرین نے 26 فروری کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں روس کے خلاف نسل کشی کے جرم کی روک تھام اور سزا کے معاہدے کے تحت کارروائی شروع کرنے اور روس کو یوکرین میں تمام فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کی ہدایت دینے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔