ورلڈ بینک کا اس حوالہ سے کہنا ہے کہ یہ ایک ارب ڈالرز کی رقم افغانستان میں یو این ایجنسیز اور این جی اوز کے ذریعے خرچ کی جائے گی
نیویارک: عالمی بینک نے افغانستان کو انسانی امداد کی مد میں ایک ارب ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے۔
ورلڈ بینک کا اس حوالہ سے کہنا ہے کہ یہ ایک ارب ڈالرز کی رقم افغانستان میں یو این ایجنسیز اور این جی اوز کے ذریعے خرچ کی جائے گی۔
عالمی بینک کا اس ضمن میں یہ بھی کہنا ہے کہ یہ امدادی رقم افغانستان کی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس طالبان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ورلڈ بینک نے افغانستان کے لیے امداد بند کر دی تھی۔
عالمی بینک نے طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی صورت حال انتہائی تشویش ناک قرار دی تھی۔
خیال رہے امداد بند کرنے سے قبل افغانستان میں ورلڈ بینک کے 2 درجن سے زائد ترقیاتی منصوبے جاری تھے۔