ہفتہ, اپریل 1, 2023
Homeسیاستاترپردیش: تیسرے مرحلے میں 11 بجے تک 21.18 فیصدی ووٹنگ

اترپردیش: تیسرے مرحلے میں 11 بجے تک 21.18 فیصدی ووٹنگ

اترپردیش میں تیسرے مرحلے کے تحت 16 اضلاع کی 59 سیٹوں پر جاری ووٹنگ میں صبح گیارہ بجے تک سب سے زیادہ للت پور میں 25.80 فیصدی ووٹنگ ہوئی ہے جبکہ کانپور (شہر) میں سب سے کم 16.79 فیصدی ووٹروں نے ہی اپنی حق رائے دیہی کا استعمال کیا ہے

لکھنؤ: اترپردیش میں تیسرے مرحلے کے تحت 16 اضلاع کی 59 سیٹوں پر جاری ووٹنگ میں صبح 11 بجے تک 21.18 فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دیہی کا استعمال کیا ہے۔

الیکشن کمیشن سے موصول اعداد و شمار کے مطابق صبح گیارہ بجے تک سب سے زیادہ للت پور میں 25.80 فیصدی ووٹنگ ہوئی ہے جبکہ کانپور (شہر) میں سب سے کم 16.79 فیصدی ووٹروں نے ہی اپنی حق رائے دیہی کا استعمال کیا ہے۔

اس کے علاوہ ضلع ہاتھرس میں22.67 فیصدی، ضلع فیروزآباد میں 24.32 فیصدی، ضلع کاس گنج میں 22.54 فیصدی، ضلع ایٹہ میں 24.30 فیصدی، ضلع مین پوری میں24.46 فیصدی، فرخ آباد میں 19.64 فیصدی، قنوج میں 22.00 فیصدی، اٹاوہ میں 19.84 فیصدی، اوریا میں 18.53 فیصدی، کانپور (دیہات) میں 19.86 فیصدی، جالون میں 21.66 فیصدی، جھانسی میں 19.11 فیصدی، ہمیرپور میں 23.30 فیصدی، مہوبہ میں 23.50 فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دیہی کا استعمال کیا ہے۔

اترپردیش کے اس مرحلے میں نہ صرف یوگی حکومت کے وزراء بلکہ مرکزی وزیر کی ساکھ بھی داؤ پر

اس مرحلے میں 2.16 کروڑ ووٹر 627 امیدواروں کی قسمت پر مہر ثبت کررہے ہیں۔ اس مرحلے میں نہ صرف یوگی حکومت کے وزراء بلکہ مرکزی وزیر کی ساکھ بھی داؤ پر لگ گئی ہے۔ ان میں مرکزی وزیر ایس پی سنگھ بگھیل مین پوری کی کرہل سیٹ پر ایس پی صدر اکھلیش یادو کو چیلنج دے رہے ہیں، جو تیسرے مرحلے کی پولنگ میں سب سے اہم سیٹوں میں سے ایک ہے۔ یوگی حکومت میں ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے وزیر رام نریش اگنی ہوتری اسی ضلع کی بھوگاؤں سیٹ پر قسمت آزما رہے ہیں اور ستیش مہانا کانپور ضلع کی مہاراج گنج سیٹ پر قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

ساتھ ہی سادآباد، جسونت نگر، فرخ آباد اور قنوج وہ اسمبلی حلقے ہیں جہاں پر معروف چہرے اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ ایس پی کے بانی ملائم سنگھ یادو کے بھائی شیو پال سنگھ یادو اٹاوہ کی جسونت نگر سیٹ سے ایس پی کے نشان پر میدان میں ہیں۔ جبکہ ملائم کے دوست ہری اوم یادو بی جے پی کے ٹکٹ پر سرسا گنج سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ جبکہ کبھی بی ایس پی کا برہمن چہرہ سمجھے جانے والے رامویر اپادھیائے بی جے پی کے ٹکٹ پر سادآباد سیٹ سے انتخابی میدان میں ہیں۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments