بہوجن سماج پارٹی صدر مایاوتی نے اپنے یوم پیدائش کے موقع پر یہاں واقع پارٹی دفتر میں امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری کی۔ اس میں 53 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔
لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے اترپردیش کے اسمبلی انتخابات کے لئے پہلے مرحلے کے تحت 58 سیٹوں پر ہونے والے الیکشن کے لئے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔
بی ایس پی صدر مایاوتی نے اپنے یوم پیدائش کے موقع پر یہاں واقع پارٹی دفتر میں امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری کی۔ اس میں 53 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ بس ایس پی نے مغربی اترپردیش برج علاقے کی جن 53 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا ہے ان میں 14مسلم (26فیصدی) امیدواروں کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔
امیدواروں کی لسٹ
کیرانہ سے راجندر سنگھ اپادھیائے، شاملی سے برجیندر ملک، بڑھانا سے حاجی محمد انیس، چرتھاول سے سلمان سعید، پرقاضی(ریزرو) سے سریندر پال سنگھ، مظفر نگر سے پشپانکر پال، کھتولی سے ماجد صدیقی، میرا پور سے محمد سالم، سوالخاص سے مکرم علی عرف ننہے خان، سردھنا سے سنجیو کمار دھاما، ہستنا پور (ریزرو) سے سنجیو کمار جاٹو، کٹھور سے کشل پال ماوی عرف کیپی ماوی، میرٹھ کینٹ سے امت شرما، میرٹھ جنوب سے کنور دلشاد علی، چھپرولی سے محمد شاہین چودھری، بڑوت سے انکت شرما، لونی سے حاجی عاقل چودھری، مراد نگر حاجی ایوب ادریسی، غازی آباد سے سریش بنسل کے نام شامل ہیں۔
وہیں مودی نگر سے ڈاکٹر پونم گرگ، دھولانا سے وارث پردھان، ہاپوڑ (ریزرو) سے منیش کمار سنگھ، گڑھ مکتیشور سے محمد عارف، نوئیڈا سے کرپا رام شرما، دادری سے منویر سنگھ بھاٹی، جیور سے نریندر بھاٹی ڈاڈا، سکندرآباد سے چودھری منویر سنگھ، سیانہ سے سنیل بھاردواج، انوپ شہر سے رامیشور سنگھ لودھی، ڈبائی سے کرن پال سنگھ عرف کے پی سنگھ، شکار پور سے محمد رفیق عرف پھڈا، کھرجا (ریزرو) سے ونود کمار جاٹو، خیر سے (ریزرو) سے پریم پال سنگھ جاٹو، برولی سے نریندر شرما، اترولی سے ڈاکٹر اومویر سنگھ، چھرا سے تلک راج یادو پارٹی کے امیدوار ہیں۔
جبکہ کول سے محمد بلال، علی گڑھ سے راضیہ خان، اگلاس (ریزرو) سے سشیل کمار جاٹو، چھاتا سے سون پال سنگھ، مانٹ سے شیام سندر شرما، گوردھن راج کمار راوت، متھرا سے جگجیت چودھری، بلدیو (ریزرو) اشوک کمار سمن ایڈ، اعتماد پور سے سرویش بگھیل، آگرہ کینٹ (ریزرو) سے بھارتیندو ارون، آگرہ جنوب سے روی بھاردواج، آگرہ دیہات سے کرن پربھا کیسری، فتح پور سیکری سے ڈاکٹر مکیش کمار راجپوت، خیر گڑھ سے گنگا دھر سنگھ کشواہا، فتح آباد سے شیلندر پرتاپ سنگھ عرف شیلو، باہ سے نتن ورما پارٹی کے امیدوار بنائے گئے ہیں۔
پہلے مرحلے کی ووٹنگ 10 فروی کو ہوگی
قابل ذکر ہے کہ پہلے مرحلے میں 10 فروی کو مغربی اترپردیش اور برج علاقے کے 11 اضلاع کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ اس سیٹوں پر امیدواروں کے لئے پرچہ نامزدگی کا اعلان ہوچکا ہے۔ نامزدگی کی آخری تاریخ 21 جنوری ہے۔ پہلے مرحلے میں مغربی اترپردیش کے مسلم اکثریتی مظفر نگر میں جن 6 سیٹوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کیا ہے ان میں چار سیٹوں (بڑھانا، چرتھاول، کھتولی اور میرا پور) پر مسلم امیدوار انتخابی میدان میں اتارے ہیں۔
وہیں ضلع میرٹھ میں سلوا خاص اور میرٹھ جنوب، باغپت ضلع میں چھپرولی، غازی آباد ضلع میں لونی اور مراد ناگر، ہاپوڑ میں دھولانا اور گڑھ مکتیشور، علی گڑھ کے کول اور علی گڑھ جبکہ بلندشہر کے شکا پور اسمبلی سیٹ سے مسلم امیدوار انتخابی میدان میں اتارے ہیں۔
حال ہی میں ایس پی۔آر ایل ڈی اتحاد کی جانب سے مغربی اترپردیش کی 29 سیٹوں کے لئے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی جس میں 9 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دئیے گئے ہیں۔ دلچسپ ہے کہ دھولانا، کول اور علی گڑھ سیٹ پر ایس پی اور بی ایس پی دونوں نے ہی مسلم امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔