ایم ونکیا نائیڈو نے بیرون ممالک میں مقیم ہندوستانی برادری سے ملک کی ترقی میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔
نئی دہلی،: نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے اتوار کو بیرون ممالک میں مقیم ہندوستانی برادری سے ملک کی ترقی میں تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستانی عالمی فلسفے کے حقیقی نمائندے ہیں ’پرواسی بھارتیہ دوس‘ کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پراین آر آئیز کو ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حصہ لے کر تعاون کرنا چاہیے انہوں نے کہا ’’پرواسی بھارتیہ دوس پر بیرون ممالک میں مقیم ہندوستانی بہنوں اور بھائیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتا ہوں، میں آپ کے روشن اور صحت مند مستقبل کیلئے دعا گو ہوں۔ آپ ہندوستانی عالمی فلسفہ کے حقیقی نمائندے ہیں‘‘۔
Vice President M Venkaiah Naidu greets Non Resident Indians on #PravasiBharatiyaDivas; urges NRI to redouble their efforts in contributing for the growth and development of India. https://t.co/yn5cxnbqFk
— HYDERABADNEWS24X7 (@hyderabadnews24) January 9, 2022