ہفتہ, اپریل 1, 2023
Homeقومیرام جنم بھومی ٹرسٹ کی تشکیل پر اکھاڑا پریشد کے صدر نے...

رام جنم بھومی ٹرسٹ کی تشکیل پر اکھاڑا پریشد کے صدر نے اٹھائے سوال

اکھاڑا پریشد کے صدر نے رام جنم بھومی ٹرسٹ کی تشکیل پر سوال کھڑا کرتے ہوئے تینوں اکھاڑوں کا مستقل نمائندگی دینے کی پرزور آواز اٹھائی ہے۔

اجودھیا: اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت روندر پری نے ’شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ‘ کی تشکیل پر سوال کھڑا کرتے ہوئے تینوں اکھاڑوں کا مستقل نمائندگی دینے کی پرزور آواز اٹھائی ہے۔

پری نے ہفتہ کو اجودھیا میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر رام مندر کے لئے جس ٹرسٹ کی تشکیل کی گئی اس میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کا رام مندر تحریک سے کبھی کوئی واسطہ نہیں رہا ہے۔ اس لئے ٹرسٹ میں تینوں اکھاڑوں کی بھی مستقل نمائندگی ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لئے اکھاڑا پریشد جلد ہی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کرے گا۔

متھرا میں کرشن جنم بھومی کے سلسلے میں چل رہے تنازع کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ’ہمیں توقع ہے کہ جس طرح رام مندر کے معاملے میں آئینی فیصلہ ہوا ہے اسی طرح متھرا معاملے میں فیصلہ ہوگا‘۔ اور پھر ’اجودھیا کی طرح متھرا میں بھی شاندار انعقادات ہونگے‘۔

پری نے مزید کہا کہ ’جب بھی ملک میں مخالف حالات پیدا ہوئے ہیں تو سادھو۔سنتوں نے اپنے ’شاستروں‘ کے ذریعہ پہلے سمجھانے کی کوشش کی اور ضرورت پڑی تو اسلحے اٹھانے سے بھی گریز نہیں کیا‘۔ انہوں نے کہا کہ ’رام مندر کی تعمیر کا جو کام جاری ہے اس کے لئے بھی ہمارے بزرگوں نے450 سال تک جدوجہد کی ہے‘۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments