کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایک کروڑ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے۔
نئی دہلی: کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایک کروڑ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 127.61 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک کروڑ چار لاکھ 18 ہزار 707 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 127 کروڑ 61 لاکھ 83 ہزار 65 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے 8895 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں 99 ہزار 151 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.29 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 0.73 فیصد ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6918 کووڈ مریض صحت مند ہوئے ہیں۔ اب تک تین کروڑ 40 لاکھ 60 ہزار 774 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 98.35 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کل 12 لاکھ 26 ہزار 64 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 64 کروڑ 72 لاکھ 52 ہزار 850 کووڈ ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔