بین الاقوامی ایئر لائنز شروع کرنے کے فیصلے پر بریک

حکومت نے اس ماہ سے بین الاقوامی ایئر لائنز شروع کرنے کے فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ وبا میں کورونا کے نئے ویریئنٹ کے اثرات کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی پروازوں کے بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

نئی دہلی: حکومت نے اس ماہ سے بین الاقوامی ایئر لائنز شروع کرنے کے فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ وبا میں کورونا کے نئے ویریئنٹ کے اثرات کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی پروازوں کے بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے بدھ کو یہاں ایک سرکلر میں بتایاکہ کورونا کے نئے ویریئنٹ سامنے آ رہی ہیں جس کی وجہ سے بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے کے ساتھ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور تجارتی بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کی تاریخ کے حوالے سے مناسب وقت پر فیصلہ کیا جائے گا۔

سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے 26 نومبر کو جاری ایک سرکلر میں بتایا تھا کہ کمرشل بین الاقوامی پروازوں پر پابندی 14 دسمبر کی آدھی رات تک بڑھا دینے کی بات کہی تھی اور اس سے قبل وزارت شہری ہوا بازی کے ذرائع نے 15 دسمبر سے تجارتی بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کی اطلاع دی تھی۔