ہفتہ, مارچ 25, 2023
Homeقومیپارلیمنٹ میں شور شرابے کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دن...

پارلیمنٹ میں شور شرابے کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی

کسانوں کے مسئلہ پر تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ارکان پارلیمنٹ کے زوردار شور سے لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

نئی دہلی: کسانوں کے معاملہ پر تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے کئے گئے زوردار شور کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

منگل کو دو بار ملتوی ہونے کے بعد جیسے ہی ایوان کی کارروائی 3 بجے شروع ہوئی، ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ نے ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر کسانوں کے معاملے پر نعرے بازی کی۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ہنگامہ آرائی کرنے والے ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ ایوان میں امن برقرار رکھیں اور اپنی نشستوں پر جائیں۔ مسٹر برلا نے کہا، ’’تمام ارکان کو ایوان کو مثبت ماحول میں چلانے میں تعاون کرنا چاہیے۔ میں ہر کسی کو کسی بھی موضوع پر مثبت بحث کے لیے پورا موقع دوں گا۔‘‘

اس دوران ایوان میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ ایوان ہموار طریقے سے چلے۔ ہم ایوان میں پکنک منانے نہیں آتے ہیں بلکہ عوام سے متعلق معاملے اٹھانے آتے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے کلیان بنرجی نے کہا کہ ایوان میں بحث ہونی چاہئے۔ کل بھی ہم بہت سے مسائل پر بات کرنا چاہتے تھے۔

ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی کے شور شرابے کے درمیان مسٹر برلا نے وزارتوں کے کام سے متعلق اہم کاغذات اور پارلیمانی کمیٹیوں کی رپورٹوں کو ایوان کی میز پر رکھا۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments