متنازعہ زرعی قوانین کو منسوخ کئے جانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان کے ساتھ ہی جہاں حزب اختلاف نے مختلف الفاظ میں اس کا خیر مقدم کیا ہے وہیں اویسی اور ٹکیت نے کہہ دیں یہ بڑی باتیں
رپورٹ: جلیس اختر نصیری
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو تینوں متنازعہ زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا اور کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) اور زیرو بجٹ فارمنگ کی سفارش کرنے کے لیے ایک کثیر جہتی کمیٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا۔
جناب مودی نے دیوالی اور گرو نانک دیو جی کے پرکاش تیوہار کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے آج نئی دہلی میں کہا کہ وہ نیک نیتی کے ساتھ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے یہ تینوں زرعی قوانین لائے تھے۔ کافی عرصے سے اس کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ کسان بھلے ہی تعداد کم ہو، اس کی مخالفت کی۔ غالباً یہ ہمارے عزم کی کمی تھی کہ ہم انہیں ان تینوں قوانین کے بارے میں سمجھا نہ کر سکے۔
جناب مودی نے کہا کہ ان تینوں قوانین کو منسوخ کرنے کا عمل پارلیمنٹ کے اسی اجلاس میں کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کا اجلاس 29 نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔ انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ احتجاج چھوڑ کر اپنے اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایم ایس پی پر انتخاب کے لیے کمیٹی میں مرکزی حکومت کے نمائندوں کے علاوہ ریاستی حکومتوں، کسان تنظیموں، زرعی ماہرین اور زرعی ماہرین اقتصادیات رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسانوں اور دیہی لوگوں کے لیے پہلے سے زیادہ محنت کرتا رہوں گا۔
بی جے پی نے کہا کہ وزیر اعظم فیصلہ ملک کے مفاد میں
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس پر وضاحت کی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے مفاد میں زرعی قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بی جے پی کسان مورچہ کے صدر راجکمار چاہر نے کہا ہے کہ جناب مودی نے یقینی طور پر کسانوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی راجدھانی کی سرحدوں پر کسان تقریباً ایک سال سے احتجاج کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے حکومت نے تینوں نئے زرعی قوانین کو واپس لے لیا ہے۔ وزیر اعظم نے آج ملک سے اپنے خطاب میں یہ بڑا اعلان کیا۔
تین نئے زرعی قوانین کی منظوری گزشتہ سال ستمبر میں پارلیمنٹ نے دی گئی تھی۔ اس کے بعد صدر رام ناتھ کووند نے تینوں قوانین کی تجویز پر دستخط کئے تھے۔ تب سے کسانوں کی تنظیموں نے زرعی قوانین کے خلاف تحریک شروع کی ہوئی ہے۔
ٹکیت نےکسانوں کا احتجاج فوری طور پر واپس لینے سے کیا انکار
بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ کسانوں کا احتجاج فوری طور پر واپس نہیں ہو گا۔ انہوں نے جمعہ کو ٹوئٹ کیا ’’احتجاج فوری طور پر واپس نہیں لیا جائے گا، ہم اس دن کا انتظار کریں گے جب پارلیمنٹ میں زرعی قوانین کو منسوخ کر دیا جائے گا۔ حکومت ایم ایس پی کے ساتھ ساتھ کسانوں کے دیگر مسائل پر بھی بات کرے۔‘‘
एमएसपी पर गारंटी कानून बनने तक जारी रहेगा आन्दोलन ;- @RakeshTikaitBKU pic.twitter.com/JQOCoOLe44
— Rakesh Tikait (@RakeshTikaitBKU) November 19, 2021
اویسی نے حکومت کی مجبوری قرار دیا
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر جناب اسد الدین اویسی نے متنازعہ زرعی قوانین کے واپسی کے اعلان کو حکومت کی مجبوری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی قوانین شروع سے ہی غیر آئینی تھے۔ حکومت کی انا نے کسانوں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا تھا۔ اگر حکومت اتنی بچگانہ ضد نہ کرتی تو 700 سے زیادہ کسانوں کی جان نہ جاتی۔
Impending elections & protest movements can force @PMOIndia to rethink. He’s never beaten a peoples’ movement, just managed to harass. Anti-CAA movement ensured that talks of national NRC were shelved; CAA rules yet to be made. Farmers movement succeeded due to their persistence
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) November 19, 2021
اویسی نے ٹویٹ کرکے کسان تحریک کو مبارکباد دی ہے۔ اویسی نے کہا کہ یوپی اور پنجاب میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اس کے علاوہ کوئی چارہ بھی نہیں تھا۔ انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اس سے ظاہر ہے کہ پورے ملک میں ایک ہی الیکشن کیوں غلط ہے۔
یوپی اور پنجاب میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اس کے علاوہ کوئی چارہ بھی نہیں تھا۔ اس سے ظاہر ہے کہ پورے ملک میں ایک ہی الیکشن کیوں غلط ہے۔
اسد الدین اویسی
اویسی نے کہا کہ آنے والے انتخابات اور احتجاجی تحریکوں نے ہندوستان کے وزیر اعظم کو فارم قوانین پر دوبارہ غور کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عوامی تحریک کو ختم نہیں کرسکتے بلکہ وہ صرف لوگوں کو ہراساں کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی اے اے مخالف تحریک سے بھی اایسے قانونوں کی روک تھام کو یقینی بنایا گیا ہے۔ گوکہ سی اے اے کے قوانین ابھی بننا باقی ہیں لیکن کسانوں کی تحریک ان کی استقامت کی وجہ سے کامیاب ہوئی ہے۔
راہل گاندھی نے دی کسانوں کو مبارکبادی
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کے حکومت کے اعلان کو ناانصافی کی شکست قرار دیتے ہوئے کسانوں کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انیہ داتا کے ستیہ گرہ کے سامنے غرور کا سر جھکا ہے۔
راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ملک کے ان داتا نے ستیہ گرہ سے غرور کا سر جھکا دیا۔ ناانصافی کے خلاف اس جیت پر مبارکباد! جئے ہند، جئے ہند کا کسان۔‘‘
देश के अन्नदाता ने सत्याग्रह से अहंकार का सर झुका दिया।
अन्याय के खिलाफ़ ये जीत मुबारक हो!जय हिंद, जय हिंद का किसान!#FarmersProtest https://t.co/enrWm6f3Sq
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) November 19, 2021
ڈاکٹر نریش نے اسے مغرور حکومت کی شکست قرار دیا
دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کر کے کسانوں پر کوئی احسان نہیں کیا ہے، بلکہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور دوسری پارٹیوں کے ان لیڈروں کی شکست ہے جو کسانوں کو دہشت گرد اور ملک دشمن کہہ رہے تھے
ایک بیان میں ڈاکٹر کمار نے کہا کہ ان قوانین کے حوالے سے مرکزی حکومت کی نیت شروع سے ہی غلط تھی اور جناب مودی کا مقصد ان قوانین کے ذریعے اپنے صنعتکار دوستوں کو فائدہ پہنچانا تھا اور اگر یہ کالے قوانین ملک میں لاگو ہوتے تو کاشتکار برادری کارپوریٹ دنیا کی غلام بن کر رہ جاتی۔
اس کا کریڈٹ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور کانگریس لیڈر پرینکا واڈرا کو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان لیڈروں نے پارلیمنٹ سے لے کر سڑکوں تک کسانوں کے مفادات کے لیے جدوجہد کی اور لوگوں اور کسانوں کو ان کے بارے میں آگاہ کیا۔
ہم اس دن کا انتظار کریں گے جب پارلیمنٹ میں زرعی قوانین کو منسوخ کر دیا جائے گا
راکیش ٹکیت
انگریس کے ترجمان نے کہا کہ جس طرح مہاتما گاندھی نے ستیہ گرہ کے ذریعے متکبر برطانوی حکومت کو جھکایا تھا، اسی طرح کسانوں نے ملک بھر میں پرامن طریقے سے اپنی تحریک چلائی تھی اور اس متکبر حکومت کو سمجھادیا کہ اس کی من مانی نہیں چلے گی۔
جناب کمار نے کہا کہ ملک کے لوگ وزیر اعظم مودی سے مایوس ہو چکے ہیں اور وہ جس ترقی اور اچھے دنوں کی بات کرتے تھے وہ سب انتخابی چالیں ثابت ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، ڈیزل اور پٹرول کے علاوہ کھانا پکانے کی گیس، سرسوں کے تیل اور غذائی اجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ہم وطنوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور اس کا نتیجہ مرکزی حکومت کو حال ہی میں ہونے والے اسمبلی اور لوک سبھا کے ضمنی انتخابات میں دیکھنے کو مل گیا ہے۔
مرکزی حکومت نے ان قوانین کو واپس لے کر کسانوں پر کوئی احسان نہیں کیا ہے کیونکہ اسے اگلے سال کئی ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اپنی شکست کا خدشہ ہے
ڈاکٹر نریش اگروال
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ان قوانین کو واپس لے کر کسانوں پر کوئی احسان نہیں کیا ہے کیونکہ اسے اگلے سال کئی ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اپنی شکست کا خدشہ ہے اور اسی وجہ سے اس نے ان کالے قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ایسی کیا مجبوری ہے کہ اس نے انہیں واپس لینے کا اعلان کیا ہے اور اگر اس حکومت کی نیت ٹھیک ہوتی تو یہ قانون کبھی نہیں لاتی اور نہ ہی اس حکومت کے وزراء اپنی تقریروں میں کسانوں کو دہشت گرد قرار دیتے۔
کیپٹن امریندر نے اعلان کا خیر مقدم کیا
پنجاب کے سابق وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے زرعی قوانین منسوخ کرنے کے اعلان پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ آج اپنے ٹویٹ میں اسے بڑی خبر قرار دیتے ہوئے گرو نانک جینتی کے موقع پر پنجاب کے لوگوں کے بات مان کر زعی قوانین کو منسوخ کرنے پر وزیر اعظم کا اظہار تشکرکیا۔
دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے یہ معاملہ مرکز کے ساتھ اٹھا رہے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ لوگوں کی آوازوں کو سنیں۔
Great news! Thankful to PM @narendramodi ji for acceding to the demands of every punjabi & repealing the 3 black laws on the pious occasion of #GuruNanakJayanti. I am sure the central govt will continue to work in tandem for the development of Kisani! #NoFarmers_NoFood @AmitShah
— Capt.Amarinder Singh (@capt_amarinder) November 19, 2021
ایک اور ٹویٹ میں سابق وزیر اعلیٰ نے کسانوں کی ترقی کے لیے مستقبل میں بی جے پی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ ’میں پنجاب کے لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ اس وقت تک سکون سے نہیں بیٹھوں گا جب تک ہر آنکھ کا ہر آنسو نہیں پونچھ لیتا۔‘‘
واضح رہے کہ کیپٹن امریندر سنگھ، جنہوں نے چند ماہ قبل کانگریس چھوڑنے اور وزیراعلی کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اپنی پارٹی بنانے کا اعلان کیا تھا، بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں الیکشن لڑنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
کیجریوال نے کہا "کسانوں کی شہادت لازوال”
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے زراعت کے تین قوانین کی منسوخی کو اچھی خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک کے دوران مرنے والے کسانوں کی شہادت ہمیشہ زندہ رہے گی۔
आज जनतंत्र की जीत हुई है।
किसानों ने सभी सरकारों को बता दिया – जनतंत्र में सिर्फ और सिर्फ जनता की मर्ज़ी चलेगी, अहंकार नहीं चलेगा।
– CM @ArvindKejriwal #FarmLaws pic.twitter.com/qekRzUdcp9
— AAP (@AamAadmiParty) November 19, 2021
وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے زراعت کے تین قوانین کو منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد جناب کیجریوال نے ٹویٹ کیا ’’آج پرکاش دیوس پر کتنی بڑی خوش خبری ملی۔ تینوں قوانین منسوخ کر دیے گئے۔ 700 سے زیادہ کسان شہید ہوئے، ان کی شہادت لازوال رہے گی۔ آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی کہ کس طرح اس ملک کے کسانوں نے اپنی جان کی بازی لگاکر کاشتکاری اور کسانوں کو بچایا تھا۔ میرے ملک کے کسانوں کو سلام۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج قوم سے اپنے خطاب میں تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان قوانین کو واپس لینے کا عمل اس ماہ کے آخر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شروع ہو جائے گا۔
کسانوں کی کئی تنظیموں نے دہلی کی سرحدوں پر مورچے بنارکھے ہیں اور ان کے احتجاج کو تقریباً ایک سال ہونے والا ہے۔