منگل, مارچ 28, 2023
Homeسیاستکنگنا رناوت کے ہندوستان کی آزادی پر تبصرہ پر سیاسی جماعتوں اور...

کنگنا رناوت کے ہندوستان کی آزادی پر تبصرہ پر سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کا شدید ردعمل

کنگنا رناوت کو گرفتار کرنے اور ان کے پدم ایوارڈ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

متنازعہ تبصرہ کرنے کے لیے جانی جانے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے برطانوی راج کے خلاف ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کے بارے میں اپنے خیالات کو لے کر ایک بار پھر تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔

34 سالہ پدم شری ایوارڈ یافتہ نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو 1947 میں آزادی نہیں ملی تھی بلکہ وہ ‘بھیک’ تھی اور ملک کو حقیقی آزادی 2014 میں اس وقت ملی جب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت آئی۔ اس تبصرے پر سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کچھ لوگوں نے ان کی فلم Queen of Jhansi (جھانسی کی رانی) کا بھی مذاق اڑایا ہے، جس کے لیے انہیں قومی ایوارڈ ملا تھا۔

کنگنا رناوت کے اس بیان کی بی جے پی سمیت سیاسی جماعتوں نے سخت مذمت کی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے ٹویٹ کیا ہے کہ یہ ایک ملک مخالف تبصرہ ہے اور اسے اسی تناظر میں لیا جانا چاہیے۔

کانگریس نے جمعہ کو مطالبہ کیا کہ مرکز رناوت سے پدم شری واپس لے کیونکہ اس نے ملک کی تحریک آزادی کی توہین کی ہے۔

مہاراشٹر میں حکمراں مہا وکاس اگھاڑی حکومت میں اتحادی شیوسینا نے کہا کہ کنگنا کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔

مہاراشٹر بی جے پی کے صدر چندرکانت پاٹل نے کہا ہے کہ ‘ملک کی آزادی’ کی جدوجہد پر کنگنا رناوت کا تبصرہ بالکل غلط ہے۔ کسی کو بھی تحریک آزادی پر منفی تبصرہ کرنے کا حق نہیں ہے۔

مہیلا کانگریس نے ان کے خلاف چورو پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا

مہیلا کانگریس کی ریاستی صدر ریحانہ ریاض نے جمعہ کو چورو میں کانگریس کے دفتر میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ مہیلا کانگریس کی ضلع صدر نرملا سنگھل نے اداکارہ کنگنا کے خلاف کوتوالی میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ ریاستی صدر ریحانہ ریاض نے کہا کہ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ ہندوستان ہزاروں لوگوں کی قربانیوں کے بعد 15 اگست 1947 کو آزاد ہوا۔

سول سوسائٹی "آزادی کا امرت مہوتسو” کے معنی پر بھی سوال اٹھا رہی ہے، جو حکومت ہند کی طرف سے ترقی پسند ہندوستان کے 75 سال اور ہندوستان کے لوگوں کی شاندار تاریخ، ثقافت اور کامیابیوں کا جشن منانے کی پہل تھی۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments