این سی بی کے گواہ کرن گوساوی، جو آرین خان منشیات معاملے میں کئی دنوں سے مفرور تھے، کو آج پونے پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ممبئی: نارکوٹکس کرائم کنٹرول بیورو (این سی بی) کے گواہ کرن گوساوی، جو آرین خان منشیات معاملے میں کئی دنوں سے مفرور تھے، کو آج پونے پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے ذرائع کے مطابق گوساوی کو آج صبح 5 بجے حراست میں لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس ابھی اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ گوساوی نارکوٹکس کرائم کنٹرول بیورو (این سی بی) کے آرین خان منشیات معاملے کے پانچ گواہوں میں سے ایک ہے اور اس پر این سی بی کے ممبئی زون کے ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کے کہنے پر جھوٹی گواہی دینے کا الزام ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان کی بات چیت وائرل ہوئی جس میں وہ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ وہ لکھنؤ پولیس کے سامنے خود سپردگی کریں گے۔ اسی معاملے میں گوساوی کے محافظ پربھاکر سیل نے ممبئی کی خصوصی عدالت میں بالترتیب تفتیشی ایجنسیوں اور گواسی کے اہلکاروں کے خلاف حلف نامہ دیا ہے۔