ہفتہ, اپریل 1, 2023
Homeقومیشوپیاں جھڑپ: ٹی آر ایف سے منسلک تین دہشت گرد ہلاک، آپریشن...

شوپیاں جھڑپ: ٹی آر ایف سے منسلک تین دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں میں گذشتہ شب چھڑنے والے تصادم میں لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ تین دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے تلرن علاقے میں گذشتہ شب چھڑنے والے تصادم میں لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ تین دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

کشمیر زون پولیس نے منگل کی صبح اس تصادم آرائی کے بارے میں ٹویٹ کے ذریعے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں تصادم آرائی میں لشکرطیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ تین دہشت گرد مارے گئے ہیں جن کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔

ٹویٹ میں کہا گیا کہ مہلوک دہشت گردوں کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا گیا۔

دریں اثنا کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا کہ مہلوک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت مختار شاہ ساکن گاندربل کے بطور ہوئی ہے جو سری نگر میں بہار سے تعلق رکھنے والے مزدور وریندر پاسوان کی ہلاکت میں ملوث تھا۔

قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر سیکیورٹی فورسز نے پیر کی شام شوپیاں کے تلرن علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ اس دوران ایک مقام پر چھپے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی ایک تلاشی پارٹی پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments