ہفتہ, اپریل 1, 2023
Homeقومیلکھیم پور تشدد معاملے کے کلیدی ملزم آشیش مشرا کو جیل

لکھیم پور تشدد معاملے کے کلیدی ملزم آشیش مشرا کو جیل

لکھیم پور تشدد معاملے میں پولیس نے مرکزی مملکتی وزیر برائے داخلی امور اجئے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا عرف مونو کو جیل بھیج دیا ہے۔

لکھیم پور کھیری: اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری کے تکونیا میں گذشتہ اتوار کو پیش آئے سڑک حادثے میں آٹھ افراد کی ہوئی اموات کے معاملے میں پولیس نے مرکزی مملکتی وزیر برائے داخلی امور اجئے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا عرف مونو کو جیل بھیج دیا ہے۔

ہفتہ کو کرائم برانچ کے دفتر میں ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے آسیش کو 12 گھنٹوں کے لمبی پوچھ گچھ کے بعد دیر رات 10:50 بجے گرفتار کرلیا گیا۔ ان کا میڈیکل کرانے کے بعد پولیس نے رات کو ہی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جہاں سے عدالت نے انہیں پیر تک جوڈیشیل حراست میں جیل بھیج دیا۔

لکھیم پور تشدد کے کلیدی ملزم کئی سوالوں کا جواب نہیں دے رہا ہے

ایس آئی ٹی کی قیادت کر رہے پولیس سب انسپکٹر اپیندر اگروال نے دیر رات میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ آشیش پولیس سے پوچھ گچھ میں تعاون نہیں کررہا ہے اور کئی سوالوں کا جواب نہیں دے رہا ہے۔ لہذا اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اپوزیشن کے جارح رخ اور سپریم کورٹ کے سخت رخ کے بعد پولیس نے مرکزی مملکتی وزیر کی رہائش گاہ پر نوٹس چسپاں کرکے آشیش کو جمعہ کو پولیس کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔ لیکن وہ جمعہ کو پولیس لائن حاضر نہیں ہوئے جس کے بعد پولیس نے ایک اور نوٹس جمعہ کو چسپاں کیا۔ حالانکہ اس نوٹس کو دھیان میں رکھتے ہوئے وہ ہفتہ کو صبح 11:38 بجے پولیس لائن حاضر ہوا تھا۔

ایس آئی ٹی کی ٹیم نے صبح گیارہ بجے اس سے پوچھ گچھ شروع کی۔ تقریبا 12 گھنٹے کی لمبی پوچھ گچھ کے بعد ڈی آئی جی نے رات تقریبا 11 بجے باہر نکل کر میڈیا نمائندوں کو آشیش کی گرفتاری کی اچانک خبر دی گئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ آشیش ساتھ لائے شواہد سے یہ صاف نہیں کرسکا کہ وہ واقعہ کے وقت کہاں تھا۔ ساتھ لائے ویڈیو میں تکونیا میں واقع ہونے والے پرتشدد واقع کے وقت دنگل میں ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ آشیش کی صفائی اور شواہد کی تصدیق نہیں ہو سکی جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی ٹی نے ملزم آشیش کے سامنے 40 سوالوں کی فہرست رکھی تھی۔ پوچھ گچھ کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کرائی گئی تھی۔ ملزم دس لوگوں کا حلف نامہ لے کر آیا تھا جنہوں نے قبول کیا تھا کہ واقعہ کے وقت ملزم دنگل میں موجود تھا۔ اس کے علاوہ وہ ویڈیو کی پین ڈرائیو ثبوت کے طور پر ساتھ لے کر آیا تھا۔

پوچھ گچھ کے دوران آشیش سے ایک تحریری بیان لیا گیا

پوچھ گچھ کے دوران آشیش سے ایک تحریری بیان اس کے وکیل کی موجودگی میں لیا گیا۔ آشیش کے وکیل اودھیش کمار نے کہا کہ ان کا موکل نوٹس کا احترام کرتا ہے اور جانچ میں ہر طرح سے تعاون دینے کو تیار ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران ڈی آئی جی اور ایس پی رینک کے افسر موجود رہے۔

وہیں جمعہ کی رات لکھنؤ پولیس نے چھاپہ مار کر آشیش کے دوست انکت داس کے گھر سے ایس یو وی برآمد کی جو واقعہ کے دن وہاں موجود تھی۔ حالانکہ پولیس انکت کو گرفتار نہیں کرسکی لیکن اس کے ڈرائیور کو حراست میں لیا ہے۔ انکت بی ایس پی رکن پارلیمان اکھلیش داس کا بھتیجہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی مملکتی وزیر برائے داخلی امور اجئے مشرا ٹینی نے اپنے بیٹے کی بے گناہی کا دعوی کیا تھا۔ آشیش کے نیپال فرار ہونے کی خبر پر انہوں نے کہا تھا کہ وہ گھر پر ہے اور جانچ میں پورا تعاون دینے کو تیار ہے۔

پولیس نے تشدد کے معاملے میں آشیش کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 302،120بی، 304اے، 147 ،148،149،179 اور 338 کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments