پیر, مارچ 27, 2023
Homeصحتکوویشیلڈ ویکسین: ہندوستان نے برطانیہ کو دیا ’جیسے کو تیسا‘ جواب

کوویشیلڈ ویکسین: ہندوستان نے برطانیہ کو دیا ’جیسے کو تیسا‘ جواب

حکومت برطانیہ کے ذریعہ کووڈ کی ہندوستان میں تیار ویکسین کوویشیلڈ ویکسین کو تسلیم نہ کئے جانے کے پیش نظر حکومت نے ’مساوی سلوک‘ کی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے ہندوستان آنے والے برٹش شہریوں پر اسی طرح کے قانون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی دہلی: حکومت برطانیہ کے ذریعہ کووڈ کی ہندوستان میں تیار ویکسین کوویشیلڈ ویکسین کو تسلیم نہ کئے جانے کے پیش نظر حکومت نے ’مساوی سلوک‘ کی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے ہندوستان آنے والے برٹش شہریوں پر اسی طرح کے قانون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیسے برطانیہ جانے والے ہندوستانی شہریوں پر نافذ ہیں۔

ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ہندوستان میں یہ اصول 4 اکتوبر پیر سے نافذ ہوں گے اور برطانیہ سے آنے والے تمام برٹش شہریوں پر مساوی طور سے نافذ ہوں گے، چاہے انہوں نے کوئی ٹیکہ لگوایا ہو یا نہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ برٹش شہریوں کو سفر شروع کرنے سے پہلے 72 گھنٹوں کے اندر آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ ہندوستان کے ہوائی اڈے پر اترتے ہی دوبارہ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور آمد کے آٹھ روز بعد دوبارہ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ کے شہریوں کو ہندوستان آمد کے فوری بعد گھر یا منزل کے مقام پر دس روز تک لازمی طور سے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزارت صحت و خاندانی بہبود اور شہری ہوا بازی کی وزارت اضافی اقدامات کا اعلان بھی کرسکتی ہیں۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments