چین کی طرف سے عطیہ کئے گئے امدادی سامان کی ایک کھیپ بدھ کی رات کابل بین الاقومی ہوائی اڈے پر پہنچی
کابل: چین نے انسانی بنیادوں پر ہنگامی امدادی سامان کی ایک کھیپ افغانستان کو سونپ دی ہے۔
چین کی طرف سے عطیہ کئے گئے امدادی سامان کی ایک کھیپ بدھ کی رات کابل بین الاقومی ہوائی اڈے پر پہنچی، جہاں پر افغانستان میں چین کے سفیر وانگ یو نے ایک تقریب کے دوران اس سامان کو افغانستان کے پناہ گزین امور کے وزیر خلیل الرحمٰن کوسونپا۔
اس دوران مسٹر وانگ نے کہا کہ بہت سی مشکلات کے درمیان چین کم وقت میں افغانستان کے لیے انسانی بینادوں پر امدادی سامان کا انتظام کرنے میں کامیاب رہا۔ جس میں کمبل، سردیوں میں استعمال کئے جانے والے جیکٹس اور دیگر سامان شامل ہے، جس کی افغانستان کے لوگوں کو فوری ضرورت ہے۔
A batch of aid mainly including warm materials such as blankets and cotton clothes provided by the Chinese government arrived in Kabul, the capital city of Afghanistan, on Wednesday.
China-provided aid arrives in Kabul, Afghanistan https://t.co/nWPGu4EdIU via @cgtnofficial
— messieurs lacey (@lacey9020) September 29, 2021
انہوں نے کہا کہ چین افغانستان کو اشیائے خوردنی سمیت دیگر امدادی سامان فراہم کرتا رہے گا۔
وہیں حقانی نے اس وقت مشکلات کا سامنا کر رہے افغانستان کے لوگوں کے لیے ہنگامی امدادی سامان فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں لڑائی کی وجہ سے اس سال کے اوائل سے اب تک 6،34،000 سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ وہیں 2012 کے بعد سے تقریبا 55 55 لاکھ افراد ہجرت کر چکے ہیں۔