منگل, مارچ 28, 2023
Homeقومیڈیزل ایک بار پھر 25 پیسے اور پٹرول 20 پیسے فی لیٹر مہنگا

ڈیزل ایک بار پھر 25 پیسے اور پٹرول 20 پیسے فی لیٹر مہنگا

ڈیزل مسلسل تیسرے دن 25 پیسے فی لیٹر اور پٹرول 22 دنوں بعد 20 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا اثر گھریلو مارکیٹ پر نظر آرہا ہے۔ جہاں ڈیزل مسلسل تیسرے دن 25 پیسے فی لیٹر اور پٹرول 22 دنوں بعد 20 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔ گزشتہ پانچ دنوں میں سے چار دن میں ڈیزل کی قیمت میں 95 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوگیا ہے۔

اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں ڈیزل 89.57 روپے فی لیٹر اور پٹرول 101.39 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں جمعہ کو 20 پیسے فی لیٹر، اتوار کو 25 پیسے، پیر کو 25 پیسے اور پھر منگل کو بھی 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس طرح پانچ دنوں میں سے چار دنوں میں 95 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

گزشتہ پانچ ستمبر کو پٹرول کی قیمت میں 15 پیسے فی لیٹر کی کٹوتی کی گئی تھی اور اس کے بعد یہ 101.19 روپے فی لیٹر پر مستحکم تھا لیکن آج اس میں بھی 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.39 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.57 روپے فی لیٹر رہا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی

امریکہ کے تیل ذخائر کے تین سال کی کم ترین سطح پر آنے اور قدرتی گیس کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے گزشتہ ہفتے سے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی بنی ہوئی ہے۔ کل ٹریڈنگ کے دوران یہ تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ پیر کے روز بریٹ کروڈ 79 ڈالر فی بیرل کی سطح کو عبور کر کے 79.53 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ بڑھ کر 75.43 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

شہر کا نام —— پٹرول————ڈیزل

دہلی————101.39————89.57
ممبئی————107.47 ———97.21
چنئی————99.15————94.17
کولکاتہ———101.87————92.67

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments