سینسیکس نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں 50 ہزار سے 60 ہزار تک کی سطح کو چھو لیا ہے۔ جس طرح گھریلو اور عالمی سرمایہ کاروں کا ہندوستان کے سلسلے میں رخ بنا ہوا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ سینسیکس اب ایک لاکھ کی سطح کو چھو سکتا ہے۔
نئی دہلی: ملک کے بڑے اسٹاک مارکیٹ بی ایس ای کے ہفتے کے اختتام پر 30 شیئروں والے حساس انڈیکس سینسیکس نے پہلی بار 60 ہزار کا ہندسہ عبور کیا، اب یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ یہ کچھ ہی برسوں میں ایک لاکھ کو بھی عبور کر سکتا ہے۔
سینسیکس میں مسلسل پانچ ہفتوں تک تیزی رہی ہے۔ سینسیکس نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں 50 ہزار سے 60 ہزار تک کی سطح کو چھو لیا ہے۔ جس طرح گھریلو اور عالمی سرمایہ کاروں کا ہندوستان کے سلسلے میں رخ بنا ہوا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ سینسیکس اب ایک لاکھ کی سطح کو چھو سکتا ہے۔
تاہم، تجزیہ کاروں نے اس امکان کا اظہار کیا کہ مارکیٹ اس وقت جس اونچائی پر ہے اس میں تیز اصلاح کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ سنتوش مینا (ہیڈ آف ریسرچ، سواستک انویسٹ مارٹ لمیٹڈ) نے بتایا کہ "ابھی ہم سال 2003-2007 کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی طرح رجحان دیکھ رہے ہیں، جو کہ اگلے 2-3 سال تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ پچھلے کچھ دنوں میں جس طرح کے رجحانات دیکھے جا رہے ہیں اس کے پیش نظر اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ قریبی مدت میں ایک تیز کرکشن دیکھا جا سکتا ہے۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان
انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ اس کے پیش نظر سینسیکس ایک لاکھ پوائنٹس کی طرف جا سکتا ہے۔ سرمایہ کاروں کو یہ بھی مشورہ دیا جا رہا ہے کہ جب 10 سے 20 فیصد کی کرکشن کا امکان ہو تب بھی سرمایہ کاری کریں کیونکہ یہ سرمایہ کاری کے لیے موزوں ترین موقع ہے۔
موتی لال اوسوال فنانشل سروسز لمیٹڈ کے سربراہ ریسرچ گوتم ڈوگل نے بتایا کہ موجودہ صورتحال میں درمیانے اور چھوٹی کمپنیوں کے سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔