کنگنا رناوت ہتک عزت معاملے میں عدالت میں پیش ہوئی

اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف 14 ستمبر کو عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا اور عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے رناوت کے خلاف وارننگ جاری کی اور پیر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

ممبئی: اداکارہ کنگنا رناوت پیر کو مغربی مضافاتی علاقے اندھیری کی ایک عدالت میں نغمہ نگار جاوید اختر کی جانب سے اپنے خلاف دائر ہتک عزت کے معاملے میں پیش ہوئی۔

مسٹر جاوید اختر نے محترمہ رناوت کے خلاف 14 ستمبر کو عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا اور عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے رناوت کے خلاف وارننگ جاری کی اور پیر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

دریں اثنا، رناوت کے وکیل نے آج معاملہ کو دوسری عدالت میں منتقل کرنے کے لیے ایک درخواست دی۔ درخواست کی سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی۔