چین کے صوبے گوئی زو میں جہاز کے دریا میں الٹنے سے آٹھ افراد ہلاک اور سات دیگر لاپتہ ہو گئے۔ افسران جہاز میں سوار مسافروں کی تعداد چیک کر رہے ہیں۔
گویانگ: چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی زو میں ایک مسافر بردار جہاز کے دریا میں الٹنے سے آٹھ افراد ہلاک اور سات دیگر لاپتہ ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ ہفتے کی شام لیوپانشوئی شہر میں زانگکے ٹاؤن شپ کے قریب اس وقت پیش آیا، جب دریائے زانگکے میں مسافر بردار جہاز الٹ گیا۔ اس واقعے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ سات دیگر لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔
اتوار کی صبح تک 39 افراد کو بچایا گیا۔ افسران جہاز میں سوار مسافروں کی تعداد چیک کر رہے ہیں۔
ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے اور حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔