دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے آج یہاں اعلان کیا کہ اترپردیش میں عاپ کی حکومت بننے پر دہلی کی طرح اترپردیش میں بھی 300 یونٹ تک بجلی کے بل معاف کر دئیے جائیں گے۔
لکھنؤ: عام آدمی پارٹی (عاپ) لیڈر و دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے آج یہاں اعلان کیا کہ اترپردیش میں عاپ کی حکومت بننے پر دہلی کی طرح اترپردیش میں بھی 300 یونٹ تک بجلی کے بل معاف کر دئیے جائیں گے۔
مسٹر سسودیا نے جمعرات کو یہاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ آپ کی حکومت بننے پر 24 گھنٹوں کے اندر 300 یونٹ تک گھریلو بجلی مفت کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش کی عام عوام مہنگی بجلی سے پریشان ہیں اور دہلی کی طرح بجلی کے مہنگے بوجھ سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ کسان بہت دکھی ہیں کیونکہ اس کے فصل کی قیمت تو یوگی حکومت نے نہیں بڑھائے الٹے بجلی بہت مہنگی کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ‘عاپ کنوینر اروند کیجریوال کی گارنٹی ہے کہ اترپردیش کے ہر ایک کسان کا کھیتی کے لئے استعمال کی جانے والی بجلی کا بل صفر کیا جائے گا۔ پھر کسان چاہے جتنی بھی بجلی استعمال کرے یوگی حکومت نے بجلی اتنی مہنگی کر دی ہے کہ عام لوگوں سے بجلی کے بل نہیں ادا کئے جا رہے ہیں۔ کسی کے گھر ایک لاکھ کا بل، کسی کے گھر 1.5 لاکھ کا بجلی بل آ رہا ہے۔ اور حکومت کہہ رہی ہے کہ آپ بجلی بل جمع کریں ورنہ مجرم مانیں جائیں گے۔
مہنگی بجلی کے بل نہ جمع کر پانے کی وجہ سے خودکشی
عاپ لیڈر نے کہا کہ اترپردیش میں سینکڑوں کیس ہیں جہاں عام شہریوں نے مہنگی بجلی کے بل نہ جمع کر پانے کی وجہ سے خودکشی کی ہے۔ علی گڑھ کے کسان رام جی لال کو 1.5 لاکھ کا بجلی بل بھیج دیا گیا جو بل نہیں جمع کرسکتے تھے اس لئے انہوں نے خودکشی کرلی۔ عاپ کی حکومت بننے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر ہر آدمی کو گھریلو استعمال کے لئے 300 یونٹ بجلی بالکل مفت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ میں بجلی بل کے سبھی بقایہ داروں سے کہنا چاہتا ہوں کہ گھبرائے مت تھوڑا صبر رکھیں اور آنے والے اسمبلی انتخاب میں عاپ کی حمایت کیجئے۔ عاپ کی حکومت بنتے ہی ان بلوں کو پھاڑ کر پھینک دیا جائے کیونکہ سب کے پچھلے سارے بقایہ جات معاف کردئیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر مہنگی بجلی اور مہنگا بل آپ کے گھر آتا ہے تو اس میں مجرم آپ نہیں بلکہ مجرم تو وہ حکومت ہے جو مہنگی بجلی آپ کو فروخت کر کے پیسہ کما رہی ہے۔ وہ پارٹی ہے جو بجلی مہنگی کر کے اپنا چندہ اکٹھا کررہی ہے۔