ہفتہ, مارچ 25, 2023
Homeعالمیاسرائیلی فورسز نے حماس کے بنیادی ڈھانچوں کو بنایا نشانہ: آئی ڈی...

اسرائیلی فورسز نے حماس کے بنیادی ڈھانچوں کو بنایا نشانہ: آئی ڈی ایف

اسرائیلی فورسز نے سنیچر کو غزہ سے اسرائیل کی طرف راکٹ لانچ کرنے کے جواب میں غزہ پٹی میں ایک راکٹ پروڈکشن پلانٹ سمیت حماس کے کئی ٹھکانوں پر حملہ کئے۔

ماسکو: اسرائیلی فورسز نے غزہ سے جمعہ سے جاری راکٹ حملوں کے جواب میں حماس کے بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے پیر کی علی الصبح یہ اطلاع دی۔ اس نے ٹوئٹر پر کہا ’’غزہ سے دہشت گردوں نے مسلسل تیسری رات اسرائیل پر راکٹ داغے، جس سے غزہ اور اسرائیل کے لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی۔ اس کے جواب میں ہم نے فوجی تربیت کے لیے استعمال کئے جانے والے چار حماس کمپلیکسوں، ایک ہتھیار ورکشاپ اور ایک زیر زمین سرنگ کے داخلی دروازے پر حملے کئے۔

تقریبا ایک گھنٹہ پہلے آئی ڈی ایف نے کہا کہ آئرن ڈوم ایریل ڈیفنس سسٹم نے غزہ سے جنوبی اسرائیل کی طرف داغے گئے ایک راکٹ کو مار گرایا ہے۔ آئی ڈی ایف نے اتوار کی شام کہا کہ آئرن ڈوم ایئریل ڈیفنس سسٹم نے غزہ سے داغے گئے ایک راکٹ کو مار گرایا۔

اس نے اتوار کی صبح کہا کہ اسرائیلی فورسز نے سنیچر کو غزہ سے اسرائیل کی طرف راکٹ لانچ کرنے کے جواب میں غزہ پٹی میں ایک راکٹ پروڈکشن پلانٹ سمیت حماس کے کئی ٹھکانوں پر حملہ کئے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی شام ویسٹ بینک میں سینکڑوں فلسطینی شہریوں کی اسرائیلی افواج کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کے گولے داغے گئے اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments