ہفتہ, مارچ 25, 2023
Homeسیاستگجرات کے نئے وزیر اعلیٰ کے بطور بھوپیندر پٹیل کی حلف برداری...

گجرات کے نئے وزیر اعلیٰ کے بطور بھوپیندر پٹیل کی حلف برداری کل

گجرات کے نئے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل کل ریاست کے 17 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف لیں گے۔

گاندھی نگر: گجرات کے نئے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل کل ریاست کے 17 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف لیں گے۔ حکمراں بی جے پی کے ریاستی صدر سی آر پاٹل نے مسٹر پٹیل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ مسٹر پٹیل کل تنہا حلف لیں گے۔ پارٹی تنظیم کے ساتھ بات چیت کے بعد اس کے بعد آئندہ ایک یا دو روز میں وزراء کے ناموں کا اعلان ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی چیف منسٹر کے عہدے کے لیے کوئی بحث نہیں ہوئی ہے۔

اس سے پہلے مسٹر پٹیل نے وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری دینے اور ان پر اعتماد ظاہر کر نے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، بی جے پی صدر جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے مسٹر پاٹل، سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی اور محترمہ آنندی بین پٹیل کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مسٹر پٹیل نے کہا کہ ان پر کئے گئے اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے وہ باقی ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھائیں گے۔ اور اس کے لیے تنظیم کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا انہیں وزیر اعلیٰ بنانے کے بارے میں پہلے سے کچھ معلومات تھی، مسٹر پٹیل نے کہا کہ پہلے سے بتانا بی جے پی کا طریقہ نہیں ہے۔

مسٹر بھوپیندر گورنر ہاؤس پہنچے اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

آج شام مسٹر بھوپیندر گورنر ہاؤس پہنچے اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ اس موقع پر مرکزی مبصر نریندر سنگھ تومر اور پرہلاد جوشی (دونوں مرکزی وزراء) اور پارٹی کے جنرل سکریٹری ترون چگھ، ریاستی سربراہ سی آر پاٹل اور ریاستی انچارج بھوپندر یادو، سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی اور کئی سابق وزراء موجود تھے۔ لیکن سابق نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل کی عدم موجودگی پر ان کی ناراضگی کی قیاس آرائیاں بھی تیز ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی صرف الیکشن پر مبنی پارٹی نہیں ہے بلکہ اس کے کارکن ہمیشہ عوام کے درمیان رہ کر کام کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ وہ آج شام راج بھون جائیں گے اور گورنر آچاریہ دیورت سے ملاقات کرکے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کریں گے اور کل حلف لیں گے۔

واضح رہے کہ گجرات میں وزیر اعلیٰ وجے روپانی کے اچانک استعفیٰ کے ایک دن بعد آج زبردست سیاسی ہنگامہ آرائی اور قیاس آرائیوں کے درمیان بھوپندر رجنی کانت پٹیل کو ان کا جانشین منتخب کیا گیا۔

سابق وزیر اعلیٰ محترمہ آنندی بین پٹیل کے قریبی 59 سالہ مسٹر پٹیل 2017 کے الیکشن میں ہی پہلی بار ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔ وہ محترمہ پٹیل کے انتخابی حلقہ احمدآباد کے گھاٹلوڈیا سے ایک لاکھ سے زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ گھاٹلوڈیا مسٹر پٹیل کی اپنی ذات پاٹیدار برادری اکثریت والا اسمبلی حلقہ ہے۔

وہ بنیادی طور پر سے احمدآباد کے ہی رہنے والے ہیں۔ ان کے نام کے اعلان کے ساتھ ہی ایک بارپھر بی جے پی کا سب کو حیران کردینے والا فیصلہ آیا ہے۔ حالانکہ پہلے کی قیاس آرائیوں کے مطابق مسٹر پٹیل پاٹیدار برادری سے ہی تعلق رکھتے ہیں لیکن ان کے نام کی دور دورتک کوئی بات چیت نہیں تھی۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments