وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا ’’آسام میں کشتی حادثہ پر دکھ ہوا۔ مسافروں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ میں سب کی سلامتی اور خیریت کے لیے دعا کرتا ہوں‘‘۔
گوہاٹی: آسام کے ماجولی ضلع میں برہم پتر دریا پر 80 افراد کو لے جانے والی ایک کشتی کے حادثے کا شکار ہونے کے کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی کئی لوگ لاپتہ ہیں۔
لاپتہ افراد کی تلاش میں راحت اور بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں۔ دریں اثنا، آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمتا بسوا سرما آج جائے وقوعہ کا دورہ کریں گے۔ اس سے قبل انہوں نے کہا کہ یہ پتہ لگانا مشکل ہے کہ کشتی پر کتنے لوگ سوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 42 افراد کو بچایا جا چکا ہے جبکہ چار لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ندی سے نکالے جانے کے بعد پریمیتا داس نامی خاتون کی ہسپتال میں موت ہوگئی۔ 28 سالہ پریمیتا جو گوہاٹی کی رہنے والی ہے، ماجولی کے ایک کالج میں ٹیچر تھیں۔
اس دوران حکومت نے واقعے کی محکمانہ تحقیقات کا حکم دیا ہے اور اندرون ملک آبی نقل و حمل کے محکمہ کے تین عہدیداروں کو معطل کر دیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ ایک نجی کشتی ’ماں کملا‘ نیمتی گھاٹ سے ماجولی کی طرف جا رہی تھی اور سرکاری ملکیت والی کشتی ’ٹرپکائی‘ ماجولی سے آ رہی تھی۔ اس دوران دونوں کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ کشتی میں کئی فور وہیلر اور دو پہیہ گاڑیاں بھی لدی تھیں جو حادثے کے بعد دریا میں گر گئیں۔
مودی نے آسام حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آسام حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ’’آسام میں کشتی حادثے پر دکھ ہوا۔ مسافروں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ میں سب کی سلامتی اور خیریت کے لیے دعا کرتا ہوں‘‘۔
Saddened by the boat accident in Assam. All possible efforts are being made to rescue the passengers. I pray for everyone’s safety and well-being.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 8, 2021
وہیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کیا ’’آسام میں کشتی حادثہ کے بارے میں جان کر دکھ ہوا۔ وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما سے بات کی ہے۔ ریاستی انتظامیہ لوگوں کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ہم اس پر مسلسل صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں‘‘۔
Anguished to learn about the tragic boat accident in Assam. Have spoken to CM Shri @himantabiswa, the state administration is doing everything possible to rescue the people. We are continuously monitoring the situation. Also assured full support from the central government.
— Amit Shah (@AmitShah) September 8, 2021
دوسری جانب کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے فیس بک پر لکھا ’’آسام میں کشتی حادثے کی ایک افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ ہم اس واقعے کی تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔ میں متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔ امید ہے کہ ریلیف اور ریسکیو ٹیم آئندہ کچھ گھنٹوں میں لوگوں کی جان بچانے کے کامیاب ہوں۔ میں مقامی کانگریس ٹیموں ہر ممکن مدد کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔
https://www.facebook.com/294493857651676/posts/1353527875081597/