طالبان نے افغانستان سے ڈیڈ لائن سے ایک دن پہلے پیر کی رات امریکی فوجیوں کے انخلا مکمل ہونے کا خیرمقدم کیا ہے۔
کابل: طالبان نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا مکمل ہونے کا خیرمقدم کیا ہے۔
طالبان کے ایک ترجمان نے منگل کی صبح یہ اطلاع دی۔ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان سے اس کی افواج کی واپسی مکمل ہوگئی ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر لکھا ’’افغانستان میں امریکی فوجیوں کا آخری دستہ پیر کی نصف شب کابل ایئرپورٹ سے روانہ ہوگیا‘‘۔
#عاجل:
انسحب آخر محتل أمريكي من (مطار كابل) الساعة 12 ونال بلادنا استقلالها الكامل ولله الحمد والمنة.— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) August 30, 2021
انہوں نے کہا کہ ’’اس طرح ہمارا ملک مکمل طور پر آزاد ہو گیا ہے‘‘۔
امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ منگل (31 اگست) تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا مکمل ہو جائے گا۔ ڈیڈ لائن سے ایک دن پہلے پیر کی رات افغانستان سے امریکی فوجیوں اور غیر فوجی اہلکاروں کے آخری دستہ لے کر ایک امریکی طیارہ کابل ایئرپورٹ سے روانہ ہوا۔