راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہریانہ کے کرنال میں کسانوں پر لاٹھی چارج شرمناک ہے۔
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہریانہ کے کرنال میں سنیچر کو کسانوں پر لاٹھی چارج شرمناک ہے۔ اور بی جے پی حکومت کی یہ کارروائی اس کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’پھر خون بہایا ہے کسان کا، شرم سے سر جھکا ہندوستان کا۔ کسان مخالف بی جے پی۔‘‘
https://twitter.com/RahulGandhi/status/1431571975256821763?s=20
اس سے قبل محترمہ گاندھی نے کہا، “کسان محنت کرکے کھیتوں میں لہلہاتی ہوئی فصل دیتے ہیں۔ بی جے پی حکومت اپنا حق مانگنے پر انہیں لاٹھی سے لہولہان کرتی ہے۔ کسانوں پر پڑی ایک ایک لاٹھی بی جے پی حکومت کے تابوت میں کیل کا کام کرے گی۔ تصویر: کرنال میں کسانوں پر لاٹھی چارج۔
کانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی اس لاٹھی چارج پر ہریانہ حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ’’کھٹر صاحب، آج کرنال میں ہر ہریانوی کی روح پر لاٹھی برسائی ہے۔ زمین کے خدا کسان کو لہولہان کرنے والی گناہ گار بی جے پی کا جبر راکشسوں کے جیسا ہے۔ سڑکوں پر کسانوں کے جسم سے رستے خون کو آنے والی تمام نسلیں یاد رکھیں گی۔ التجا نہیں، اب جنگ ہوگی، زندگی ہوگی یا موت۔