گھر دھپہ پانجی پاڑہ پولیس آؤٹ پوسٹ علاقے میں دردناک سڑک حادثہ، ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں موٹر سائیکل ڈرائیور ہلاک، دیگر ایک نوجوان زخمی
اسلامپور: پچھم بنگال کے ضلع اتر دیناجپور کے گھر دھپہ پانجی پاڑہ پولیس آؤٹ پوسٹ علاقے میں پیش آئے دردناک سڑک حادثہ میں موٹر ایک کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر ایک شدید طور سے زخمی ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق بالی چوکا، پانجی پاڑہ، تھانہ گوالپوکھر، اتر دیناج پور ضلع میں آج دوپہر یہ دردناک حادثہ پیش آیا۔ آئل انڈیا ٹاور گھر دھپہ قومی شاہراہ کے قریب ایک ٹریکٹر نے موٹر سائیکل کو زوردار ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار پرکاش چوہان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ وہیں ایک نوجوان شدید طور سے زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر کشن گنج ایم جی ایم اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے اور مقتول پرکاش چوہان کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسلام پور صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ٹریکٹر ڈرائیور کے غلط راستے پر چلنے کی وجہ سے یہ دردناک حادثہ پیش آیا۔