اترپردیش کے مئو ضلع کے دوہری گھاٹ علاقے میں ایک خوفناک سڑک حادثہ میں چار بچوں اور ایک خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔
مئو: اترپردیش کے ضلع مئو کے دوہری گھاٹ علاقے میں ایک خوفناک سڑک حادثہ میں چار بچوں اور ایک خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے اس حادثہ کی یہاں اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست جھارکھنڈ سے سات لوگ ضلع مئو کے دوہری گھاٹ نگر پنچایت کے دوباری موڑ کے رہنے والے پریم مودانوال کے گھر ایک کار میں آ رہے تھے۔ کار ہفتہ کی رات تقریبا 1.30 بجے قابو سے باہر ہو گئی اور بیلولی سون برسا کے قریب سڑک کے کنارے پانی سے بھرے گڑھے میں الٹ گئی۔ اس حادثے میں ایک چار بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں پانچ سالہ میئنک، نو سالہ تانیہ، 38 سالہ ممتا، ڈھائی سالہ بچی اور سات سالہ دویانش شامل ہیں۔ مہیش مودنوال اور دیپیکا مودنوال حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اس حادثہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور گاڑی سے پانچوں لاشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں جبکہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔