پیر, مارچ 27, 2023
Homeقومیسیلاب زدگان کو امداد اور راحت فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے:...

سیلاب زدگان کو امداد اور راحت فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے: نتیش

سروے کے دوران وزیر اعلیٰ نے جنوبی بہار کی ندیوں کے آبی سطح کی صورت حال، ندیوں کے کٹاﺅ کی حالت، تباہ مقامات پر سیلاب سے لڑنے کے کام اور سیلاب کے سبب فصلوں کے نقصان اور پانی کے جماﺅ کی حالت کا جائزہ لیا۔

پٹنہ: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج پٹنہ، نالندہ، گیا اور جہان آباد اضلاع کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا ہوائی سروے کیا۔ سروے کے دوران وزیر اعلیٰ نے جنوبی بہار کی ندیوں کے آبی سطح کی صورت حال، ندیوں کے کٹاﺅ کی حالت، تباہ مقامات پر سیلاب سے لڑنے کے کام اور سیلاب کے سبب فصلوں کے نقصان اور پانی کے جماﺅ کی حالت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پٹنہ ضلع کے دنیا واں، فتوحہ، دھنروا بلاک، نالندہ ضلع کے ہلسا، کرائے پرسرائے، ایکنگر سرائے، رہوئی بلاک، جہان آباد ضلع کے ہلاس گنج، مودن گنج بلاک اور گیا ضلع کے بودھ گیا، ٹیکاری بلاکوں کا ہوائی سروے کیا۔

سروے کے دوران آبی وسائل کے وزیر نجے کمار جھا، آبی وسائل محکمہ کے سیکریٹری مسٹر سنجیوہنس، آفات مینجمنٹ محکمہ کے او ایس ڈی و پٹنہ ڈویزن کے کمشنر سنجے کمار اگروال اور وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری انوپم کمار ساتھ تھے۔

ہوائی سروے کے بعد ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات چیت

ہوائی سروے کے بعد ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج ہم نے پٹنہ،نالندہ، گیا اور جہان آباد ضلع کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا ہوائی سروے کیا ہے۔ ان اضلاع کے کئی علاقے سیلاب سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔ اگر گنگا ندی کے پانی کی سطح اور زیادہ بڑھتی ہے تو ان علاقوں میں سیلاب کا خطرہ مزید بڑھ جائے گا۔ ہم نے ہدایت دی ہے کہ کل پٹنہ اور نالندہ ضلع کے ڈی ایم اور ان کے ساتھ دوسرے افسران جاکر پورے علاقے کا سروے کریں گے۔ ٹال علاقوں کا بھی جائزہ لیں گے۔ اس کے اگلے دن گیا اور جہان آباد کے ڈی ایم اور افسران ان علاقوں کا سروے کریں گے۔

وزیر اعلیٰ مسٹر کمار نے کہا کہ آئندہ ہفتہ ہم پھر ایک مرتبہ ان علاقوں کا ہوائی سروے کریں گے۔ سیلاب کو قابو کر نے کے لیے محکمہ نے کام شروع کر دیا ہے، لیکن پھر سے بارش ہونے کے سبب گنگا ندی کے پانی کی سطح اور زیادہ بڑھے گی جس سے ان علاقوں میں مزید پانی پھیل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کی ندیوں کے پانی کی سطح کی حالت کے تعلق سے محکمہ روز مجھے جانکاری دیتا ہے۔ لیکن آج ہم نے خود ہوائی سروے کر کے حالات کا جائزہ لیا ہے تاکہ لوگوں کو راحت پہنچانے کا کام بہتر طریقہ سے ہو سکے۔

چھوٹی چھوٹی ندیوں کو جوڑنے سے بہت فائدہ ہوگا

ندیوں کو جوڑنے کے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی ندیوں کو جوڑنے سے بہت فائدہ ہو گا، پانی جمع ہو سکے گا اور جہاں پانی کے مسائل ہوں گے وہاں اس میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کی حالت میں لوگوں کو ہر طرح سے راحت پہنچانے کا کام کیا جارہا ہے۔ آفات مینجمنٹ محکمہ اور آبی وسائل محکمہ کے افسران بھی سروے کے دوران ساتھ تھے۔ جو بھی علاقے متاثر ہوئے ہیں وہاں کے لوگوں کو راحت دلانا اور مدد پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ فصلوں کو بھی نقصان ہوا ہے، پانی زیادہ رہنے سے روپائی کے کام میں بھی دقت آرہی ہے۔  جس طرح سے بارش ہو رہی ہے سب کو ہوشیار رہنا ہے۔ ہم لوگ مانسون کی شروعات میں ہی سیلاب کے سلسلہ میں تمام طرح کی تیاریوں کی جائزہ لیتے ہیں اور جہاں بھی سیلاب کی صورتحال بنی ہے وہاں فوری راحت پہنچانے کے لیے کام کیا جاتا ہے۔ ہم شروع سے کہتے رہے ہیں کہ ریاست کے خزانے پر پہلا حق آفات متاثرین کا ہے۔ اس لیے متاثر لوگوں کو راحت دلانا ہماری ترجیح ہے۔ سال 2007 سے ہی اس پر کا م کیا جارہا ہے۔

ذات پر مبنی مردم شماری کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے خط بھیج دیا ہے۔ ہماری پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ نے وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کر کے اپنی باتیں رکھی ہیں۔ فون ٹیپنگ سے متعلق سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عدالت عظمیٰ اس معاملہ کو دیکھ رہی ہے، وہ بھی اس پر اپنا فیصلہ سنائے گی۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments