ہفتہ, مارچ 25, 2023
Homeتعلیمبہار میں 16 اگست سے پہلی سے آٹھویں کلاس تک کے اسکول کھولے...

بہار میں 16 اگست سے پہلی سے آٹھویں کلاس تک کے اسکول کھولے جائیں گے

ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ چیتنیہ پرساد نے بتایا کہ ریاست میں کورونا انفیکشن کی کمی کے پیش نظر 07 اگست 2021 سے نویں سے دسویں جماعت کے جبکہ 16 اگست سے پہلی سے آٹھویں کلاس تک کے اسکول کھولے جائیں گے۔

پٹنہ: بہار میں کورونا انفیکشن کی دوسری لہر کے اثر کم ہونے کے بعد حکومت نے طلبا کی باقاعدہ تعلیم کے لیے 16 اگست سے پہلی سے آٹھویں کلاس تک اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ چیتنیہ پرساد نے بدھ کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں ختم ہوئی ڈیزاسٹر مینجمنٹ گروپ کی میٹنگ کے بعد محکمہ صحت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پرتیہ امرت اور پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے سکریٹری انوپم کمار کی موجودگی میں آن لائن منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ریاست میں کورونا انفیکشن کی کمی کے پیش نظر 07 اگست 2021 سے نویں سے دسویں جماعت کے جبکہ 16 اگست سے پہلی سے آٹھویں کلاس تک کے اسکول کھولے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسکول طلبا کی کل گنجائش کی 50 فیصد حاضری کے ساتھ یا ایک روز فرق کے ساتھ کھولے جائیں گے۔

مسٹر پرساد نے بتایا کہ کستوربا ودیالیہ، کرپوری ہاسٹل بھی ان ضوابط کے ساتھ کھول دئیں جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول کھولنے سے پہلے محکمہ تعلیم تمام سکولوں میں صاف صفائی اور سینیٹازیشن کے کام کو یقینی بنائے گا۔ اس کے ساتھ ہی اسکولوں میں بچوں کو کووڈ دوستانہ رویے کے بارے میں معلومات دی جائے گی۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments