ٹرمپ کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی سابق صدر صوبہ الاباما کے کلمین میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے۔ ریلی کی میزبانی الاباما ریپبلکن پارٹی کرے گی۔
واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 21 اگست کو الاباما صوبے میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔
ٹرمپ کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق صدر صوبہ الاباما کے کلمین میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے۔ ریلی کی میزبانی الاباما ریپبلکن پارٹی کرے گی۔
مسٹر ٹرمپ اپنی تمام عوامی تقریبات میں صدر جو بائیڈن پر ووٹ چوری کا الزام لگاتے ہوئے انتخابی اصلاحات کی اپیل کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کل ایک بیان میں کہا کہ وہ جلد ہی 2020 کے صدارتی انتخابات میں دھوکہ دہی کے نئے شواہد سامنے لائیں گے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ انتخابات میں دھوکہ دہی اور بے ضابطگیوں کا پتہ چلا ہے جو ملک میں کبھی نہیں ہوئیں۔ ان میں سے بیشتر کیس پہلے ہی عوام کے سامنے ہیں اور مستقبل قریب میں بہت کچھ سامنے آجائے گا۔