ہفتہ, مارچ 25, 2023
Homeقومیپلوامہ میں مسلح تصادم کے دوران دو دہشت گرد ہلاک

پلوامہ میں مسلح تصادم کے دوران دو دہشت گرد ہلاک

پلوامہ میں مسلح تصادم کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ مہلوک دہشت گردوں کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے نیز علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

سری نگر: جنوبی ضلع پلوامہ کے داچھی گام جنگلی علاقے میں ایک مسلح تصادم کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ 

جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے داچھی گام جنگلی علاقے میں ہفتے کی صبح ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا: ‘مہلوک دہشت گردوں کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے نیز علاقے میں آپریشن جاری ہے’۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے داچھی گام جنگلی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس، فوج کی راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے ہفتہ کی علی الصبح مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور پر تصادم شروع ہوا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محاصرے میں پھنسنے والے دہشت گردوں کو خود سپردگی اختیار کرنے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے مسترد کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک مسلح تصادم میں دو دہشت گردوں کو مارا جا چکا تھا جن کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments