پارلیمنٹ میں حذب اقتدار اور حذب مخالف میں جاری گھماسان کے درمیان مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا کی مودی سے ملاقات
نئی دہلی: مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نئی دہلی میں آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست میں کورونا ویکسین کی فراہمی میں اضافے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست کا نام تبدیل کرنے کی تجویز پر جلد سے جلد کارروائی کرنے کی اپیل کی۔
ممتا بنرجی نے وزیر اعظم مودی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور یہ ملاقات نصف گھنٹے تک جاری رہی۔ دونوں کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ ملاقات کے بعد، وزیر اعلی نے کہا کہ بنگال انتخابات اور وزارت اعلیٰ کا چارج سنبھالنے کے بعد ان کی وزیرا عظم مودی اور صدر جمہوریہ کے ساتھ تفصیلی ملاقات نہیں ہوئی تھی لہذا وہ ان دونوں رہنماؤں سے ملنا چاہتی تھیں۔
مغربی بنگال میں مزید کورونا ویکسین فراہم کرنے کی اپیل
وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم سے ریاست میں مزید کورونا ویکسین فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں آبادی کے لحاظ سے کورونا ویکسین فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ بنگال میں کورونا کی شرح 7 فیصد ہے۔ کورونا کی تیسری لہر آنے سے پہلے ہی ملک کے ہر ایک شہری کو کورونا ویکسین لگ جانے کا ہدف ہونا چاہیے۔
وزیر اعظم اور ممتا بنرجی کے درمیان ملاقات کے بارے میں، وزیر اعظم کے دفتر سے ٹویٹ کیا گیا ہے کہ ممتا بنرجی نے آج وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کی جانب سے ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دی گئی کہ محترمہ بنرجی نے آج وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ ٹویٹ کے ساتھ دونوں رہنماؤں کا فوٹو بھی جاری کیا گیا ہے۔ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کی تشہیر کے دوران دونوں رہنماؤں کے مابین سخت نکتہ چینی اور تبصرہ ہوا تھا اور اس کے بعد دونوں کی بہ ضابطہ یہ پہلی ملاقات تھی۔
West Bengal CM @MamataOfficial called on PM @narendramodi. pic.twitter.com/KY8vEYmPwp
— PMO India (@PMOIndia) July 27, 2021
ریاست کا نام تبدیل کرنے کا معاملہ مرکز کی منظوری کے لئے طویل عرصے سے زیر التوا
ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ ریاست کا نام تبدیل کرنے کا معاملہ مرکز کی منظوری کے لئے طویل عرصے سے زیر التوا ہے۔ اس لئے ہم نے وزیر اعظم سے اس سلسلے میں جلد سے جلد کارروائی کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس کے علاوہ ریاست کے کچھ منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
تاہم وزیر اعلی نے ان مطالبات کے جواب میں کیا کہا اس پر تفصیل سے کچھ نہیں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی عدم موجودگی میں ان سے رجوع کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ تاہم ، ممتا بنرجی نے کہا کہ وزیر اعظم نے ان مطالبات پر غور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
تاہم وزیر اعلیٰ نے ان مطالبات کے جواب میں وزیر اعظم نے کیا کہا اس کی تفصیل سے وضاحت نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی عدم موجودگی میں ان کے حوالے سے باتیں کہنا مناسب نہیں ہوگا۔ تاہم وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ان مطالبات پر غور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
حکومت کو پیگاسس مسئلے پر کل جماعتی میٹنگ بلانی چاہیے
وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے بعد، پریس کانفرنس میں ممتا بنرجی نے ’’پیگاسس‘‘ سے متعلق کہا کہ اس سلسلے میں وزیر اعظم مودی کو کل جماعتی میٹنگ بلانی چاہیے اور انکوائری سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہونی چاہئے۔ تاہم، ممتا بنرجی نے یہ نہیں بتایا کہ آیا اس معاملے پر ان کی وزیر اعظم کے ساتھ کوئی بات چیت ہوئی ہے یا نہیں۔
ترنمول کانگریس کی رہنما نے قبل ازیں کانگریس کے رہنما کمل ناتھ سے بھی ملاقات کی۔ علاوہ ازیں محترمہ بنرجی کا اپوزیشن کے کچھ دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کا پروگرام ہے۔