لیبیا کے ساحل خمس کے قریب کشتی پلٹنے کے نتیجے میں کم سے کم 57 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔ مہلوکین میں 20 خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔
طرابلس: لیبیا میں خمس سال کے قریب سمندر میں کشتی پلٹنے کے نتیجے میں کم از کم 57 افراد ڈوب گئے۔
بین الاقوامی مہاجرین تنظیم کے ترجمان صفا مشہلی نے ٹویٹر پر یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کے روز لیبیا کے ساحل خمس کے قریب کشتی پلٹنے کے نتیجے میں کم سے کم 57 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔ مہلوکین میں 20 خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ لیبیا کے کوسٹ گارڈ اور ماہی گیروں نے 18 افراد کو بچالیا ہے۔
حادثے میں زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ انجن کی خرابی کے سبب کشتی رک گئی تھی اور خراب موسم کے سبب یہ سمندر میں ڈوب گئی۔
اس سے قبل بدھ کے روز بھی کشتی سے گر کر کم از کم 20 افراد سمندر میں ڈوب گئے تھے۔