پیر, مارچ 27, 2023
Homeسیاستلوک سبھا میں تعطل کے سلسلے میں برلا سے شاہ، جوشی اور...

لوک سبھا میں تعطل کے سلسلے میں برلا سے شاہ، جوشی اور پردھان نے کی ملاقات

لوک سبھا میں تعطل کے سلسلے میں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے وزیر داخلہ امیت شاہ، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے ملاقات کی۔ میٹنگ میں اپوزیشن کی طرف سے پارلیمنٹ کی کارروائی میں مسلسل رکاوٹ اور قانون سازی کے کارروائی میں خلل ڈالنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پیگاسس جاسوسی معاملہ، کسانوں کے احتجاج سمیت مختلف امور پر حزب اختلاف کے جارحانہ موقف کی وجہ سے لوک سبھا میں تعطل پر حکومت سے تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں اپوزیشن کی طرف سے پارلیمنٹ کی کارروائی میں مسلسل رکاوٹ اور قانون سازی کے کارروائی میں خلل ڈالنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

19 جولائی کو شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کے پانچویں دن ایوان کی کارروائی آج بھی آسانی سے نہیں چل سکی۔ پیگاسس جاسوسی کیس، زرعی قوانین اور مہنگائی کو لے کر راجیہ سبھا میں حکمران جماعت اور اپوزیشن کے مابین تنازعہ پیر کے روز بھی جاری رہا اور پانچ اجلاس ملتوی ہونے کے بعد ایوان کو چھٹی بار ملتوی کردیا گیا۔

دوسری طرف لوک سبھا میں اپوزیشن ممبروں کی شدید ہنگامے کے سبب ایوان کی کارروائی تین دن ملتوی ہونے کے بعد پیر کو بھی ملتوی کردی گئی۔

کانگریس، ترنمول کانگریس، بائیں بازو اور کچھ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین دونوں ایوانوں میں مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments