پیر, مارچ 27, 2023
Homeقومیمن کی بات: لوگ پانی کی ایک ایک بوند بچائیں: مودی

من کی بات: لوگ پانی کی ایک ایک بوند بچائیں: مودی

مسٹر مودی نے آکاشوانی پر من کی بات کے پروگرام میں کہا کہ میرا بچپن جہاں گذرا، وہاں پانی کی ہمیشہ سے قلت رہتی تھی۔ ہم لوگ بارش کے لیے ترستے تھے اور اس لیے پانی کی ایک ایک بوند بچانا ہمارے تمدن کا حصہ ہے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پانی کے تحفظ پر اتوار کے روز ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا ایک ایک بوند بچایا جانا چاہیے۔ مسٹر مودی نے آکاشوانی پر من کی بات کے پروگرام میں کہا کہ میرا بچپن جہاں گذرا، وہاں پانی کی ہمیشہ سے قلت رہتی تھی۔ ہم لوگ بارش کے لیے ترستے تھے اور اس لیے پانی کی ایک ایک بوند بچانا ہمارے تمدن کا حصہ ہے۔ اب ’عوامی حصہ داری سے پانی کا تحفظ‘ اصول نے وہاں کی تصویر بدل دی ہے۔

پانی کی ایک ایک بوند کو بچانا، پانی کی کسی بھی طرح کی بربادی کو روکنا، یہ ہماری طرز زندگی کا ایک خوشگوار حصہ بن جانا چاہیے۔ ہمارے خاندانوں کی روایت بن جانی چاہیے، جس پرتمام رکن کو فخر ہو۔

فطرت اور ماحولیات کا تحفظ ہندوستان کی تہذیبی زندگی میں شامل

انہوں نے کہا کہ فطرت اور ماحولیات کا تحفظ ہندوستان کی تہذیبی زندگی میں، ہمارے روز مرہ کی زندگی میں رچا بسا ہوا ہے۔ وہیں، بارش اور مانسون ہمیشہ سے ہمارے افکار، ہمارے فلسفہ اور ہماری تہذیب کو متشکل کرتے آئے ہیں۔ ’رتو سنگہار‘ اور ’میگھ دوت‘ میں کالی داس نے بارش کے حوالے سے بہت خوبصورت ذکر کیا ہے۔

محبین ادب کے درمیان یہ نظمیں آج بھی بہت مشہور ہیں۔ رگ وید کے ’پرجنیہ سُکتم‘ میں بھی بارش کی خوبصورتی کا بہترین ذکر ہے۔ اسی طرح ’شریمد بھاگوت‘ میں بھی نظم کے طور پر زمین، سورج اور بارش کے درمیان کے تعلقات کو بیان کیا گیا ہے۔

سورج نے آٹھ مہینے تک پانی کے طور پر زمین کے اثاثے کا استعمال کیا تھا، اب مانسون کے موسم میں سورج، اس اثاثے کو زمین کو واپس لوٹا رہا ہے۔ واقعی، مانسون اور بارش کا موسم صرف خوبصورت اور خوشگوار ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ فصل دینے والا، زندگی بخش بھی ہوتا ہے۔ بارش کا پانی جو ہمیں مل رہا ہے وہ ہماری نسلوں کے لیے ہے، یہ ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments