ہفتہ, مارچ 25, 2023
Homeقومیمسلسل دوسرے روز بھی شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس ایک ہفتہ کی...

مسلسل دوسرے روز بھی شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس ایک ہفتہ کی بلند ترین سطح پر، 139 پوائنٹس کا اضافہ

مسلسل دوسرے روز بھی شیئر بازار میں تیزی کا رجحان رہا اور سینسیکس اور نفٹی ایک ہفتہ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئے۔ ابتدائی اتار چڑھاؤ کے بعد، بی ایس ای کا سینسیکس 138.59 پوائنٹس یعنی 0.26 فیصد کے اضافے سے 52،975.80 پر بند ہوا۔

ممبئی: آئی سی آئی سی آئی بینک اور آئی ٹی سی جیسے بڑی کمپنیوں میں زبردست خریداری کے باعث آج مسلسل دوسرے روز بھی شیئر بازار میں تیزی کا رجحان رہا اور سینسیکس اور نفٹی ایک ہفتہ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئے۔ ابتدائی اتار چڑھاؤ کے بعد، بی ایس ای کا سینسیکس 138.59 پوائنٹس یعنی 0.26 فیصد کے اضافے سے 52،975.80 پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 32 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 15856.05 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ یہ 16 جولائی کے بعد سے دونوں انڈیکس کی اعلی ترین سطح ہے۔

کاروبار کے دوران سینسیکس طویل وقفے تک 53 ہزار پوائنٹس سے اوپر رہا، لیکن بعد میں وہ اس سطح پر قائم نہیں رہ سکا۔

چھوٹی کمپنیوں میں بھی خریداری رہی جبکہ میڈیم کمپنیوں کا انڈیکس ٹوٹ گیا۔ بی ایس ای کا اسمال کیپ 0.11 فیصد اضافے کے ساتھ 26425.91 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مڈ کیپ 0.07 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 23،021.14 پوائنٹس پر بند ہوا۔

30 کمپنیوں میں سے 17 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ درج

سینسیکس کی 30 کمپنیوں میں سے 17 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا جبکہ دیگر 13 کمپنیوں کا نقصان ہوا۔ آئی سی آئی سی آئی بینک کے حصص میں سب سے زیادہ 3.18 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گيا۔ آئی ٹی سی میں 2.56 فیصد، اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں 1.69 فیصد، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز میں 1.60 فیصد، ایکسس بینک میں 1.17 فیصد، بجاج فنانس میں 1.03 فیصد اور ٹیک مہندرا اور سن فارما میں 0.99 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ ایل اینڈ ٹی کے حصص 1.80 فیصد گراوٹ میں رہے۔

دریں اثناء، ایشیائی شیئر بازاروں ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا۔ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 1.45 فیصد اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.68 فیصد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی، جبکہ جاپان کے نکئی میں 0.58 فیصد اور جنوبی کوریا کے کوسپی میں 0.13 فیصد کی تیزی درج کی گئی۔ یوروپی بازاروں کا انڈيکس سبز نشان میں رہا۔ ابتدائی تجارت میں جرمنی کا ڈی اے ایکس 0.83 فیصد اور برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.79 فیصد اضافہ ہوا۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments