منگل, مارچ 28, 2023
Homeسیاستحکومت ہر تیکھے سوال کا جواب دے گی، اپوزیشن کو ایوان میں...

حکومت ہر تیکھے سوال کا جواب دے گی، اپوزیشن کو ایوان میں پرامن ماحول پیدا کرنا ہوگا: مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ حکومت کورونا وبا پر پارلیمنٹ اور اس کے باہر دونوں جگہ بحث کرنے اور سیاسی جماعتوں کو تمام معلومات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں حزب اختلاف اور عوام کے ہر تیکھے سوال کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ لیکن اس کے لئے حزب اختلاف کو پرامن ماحول پیدا کرنا ہوگا۔

مسٹر مودی نے پیر کو شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں آج میڈیا کو دیے ایک بیان میں ایوان میں حسن طریقے سے کام کاج ہونے کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے کہا ’’ایوان میں یہ سیشن نتیجہ خیز ثابت ہو، معنی خیز بحث کے لئے وقف ہو، ملک کے عوام جو جواب چاہتے ہیں، وہ جواب دینے کے لئے سرکار پوری طرح تیار ہے‘‘۔

تمام اپوزیشن کے لیڈروں سے گزارش ہے کہ وہ تیکھے اور دھاردار سوالات پوچھیں اور ایوان میں پرسکون ماحول برقرار رکھیں، جس سے حکومت کو جواب دینے کا موقع مل سکے۔ اس سے عوام تک حقائق پہنچانے کا موقع ملتا ہے۔ اس سے عوام کا اعتماد بڑھتا ہے، ترقی کی رفتار تیز ہوتی ہے۔

حکومت دونوں ایوانوں کے لیڈروں کے ساتھ کورونا کی صورتحال پر منگل کی شام کو بات کرنے کے لئے تیار

مسٹر مودی نے کہا کہ حکومت کورونا وبا پر پارلیمنٹ اور اس کے باہر دونوں جگہ بحث کرنے اور سیاسی جماعتوں کو تمام معلومات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ایوانوں کے لیڈروں کے ساتھ کورونا وبا کی صورتحال پر منگل کی شام کو بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے لیڈروں سے اس کے لئے وقت نکالنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا ’’کورونا وبا نے پوری دنیا کو اپنی گرفت میں لیا ہے۔ اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں بھی اس پر معنی خیز بحث ہو اور ترجیحی بنیادوں پر ہو۔ تمام لیڈر اپنی تجاویز پیش کریں، اس سے کورونا کے خلاف لڑائی میں نیا پن آ سکتا ہے، خامیوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔ ایوان کے تمام لیڈروں سے میں نے اپیل کی ہے کہ وہ کل شام کو وقت نکالیں، تو میں انہیں کورونا سے متعلق تمام معلومات فراہم کرنا چاہتا ہوں۔ میں کورونا وبا کے سلسلے میں وزرائے اعلیٰ سے بھی بات کر چکا ہوں‘‘۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے وہاں موجود تمام لوگوں سے بھی کورونا سے محتاط رہنے اور اس کے لئے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ شخص اپنے بازو پر کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگوانے کے بعد کورونا سے مقابلہ کرنے کے لئے قابل ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا ’’امید ہے کہ آپ سب کو ویکسین کا ایک ڈوز لگ گیا ہوگا۔ سب سے درخواست ہے کہ ایوان میں بھی ہم سب کورونا پروٹوکول پر عمل کرنے میں بھی تعاون پیش کریں۔ یہ ویکسین بازو پر لگائی جاتی ہے، تو آپ ’باہوبلی‘ بن جاتے ہیں۔

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow
RELATED ARTICLES

Stay Connected

1,388FansLike
170FollowersFollow
441FollowersFollow

Most Popular

Recent Comments