ممبئی کے مضافاتی علاقے چمبور کے ماہول گاؤں میں چٹان کھسکنے کا ایک حادثہ رونما ہوا۔ جس میں بارہ افراد کے ہلاک ہونے اور تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصل ہوئی ہے۔
ممبئی: کل رات اور آج صبح موسلادھار بارش کے سبب ممبئی کے مضافاتی علاقے چمبور کے ماہول گاؤں میں چٹان کھسکنے کا ایک حادثہ رونما ہوا۔ جس میں بارہ افراد کے ہلاک ہونے اور تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصل ہوئی ہے۔ جبکہ راحتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید افراد کا ملبے میں پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس نے ایک بیان میں کہا، این ڈی آر ایف کے پہنچنے سے قبل مقامی افراد اور میونسپل و فائر بریگیڈ اہلکاروں کی مدد سے 10 لاشوں کو نکالا گیا جبکہ این ڈی آر ایف ٹیم کے ذریعہ 1 خاتون کی لاش کو نکالا گیا۔
این ڈی آر ایف نے مزید کہا، "مزید 6 سے 8 افراد کے پھنس جانے کا خدشہ ہے۔ کمانڈ انسپکٹر راہول کے ماتحت این ڈی آر ایف کی ٹیم مقام حادثہ پر موجود ہے اور سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔”
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ صبح 6.30 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب درخت گرنے سے مکان کی مستقل دیوار منہدم ہو گئی۔
امدادی کاروائیاں جاری ہے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔