اطلاعات کے مطابق گورنر کو ہنگامی حالات میں دہلی طلب کیا گیا ہے۔ ایک بار پھر گورنر جگدیپ دھنکر دہلی کے سفر پر ہیں۔ گورنر کے اس دورے پر قیاس آرائیوں کا بازار گرام ہے۔
کلکتہ: ممتا بنرجی کے دہلی کے سفر سے عین قبل اچانک ایک بار پھر گورنر جگدیپ دھنکر دہلی کے سفر پر ہیں۔ گورنر کے اس دورے پر قیاس آرائیوں کا بازار گرام ہے۔ تاہم انہوں نے اس سفر سے متعلق سوشل میڈیا پر کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔
گورنر جگدیپ دھنکر گزشتہ مہینے ہی دہلی گئے تھے جہاں انہوں نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی مرکزی وزرا اور حقوق انسانی کمیشن کے چیئرمین سے ملاقات کی تھی۔
اطلاعات کے مطابق گورنر کو ہنگامی حالات میں دہلی طلب کیا گیا ہے۔ آج صبح وہ 10:46 منٹ پر دہلی کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل جب وہ دہلی کے سفر پر گئے ہیں وہ ٹوئٹر پر تفصیل سے آگاہ کرتے تھے مگر اس مرتبہ انہوں نے دہلی کے سفر کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔
Union Culture Secretary @MinOfCultureGoI Shri Raghvendra Singh,IAS called on West Bengal Governor Shri Jagdeep Dhankhar at WB Guest House in Delhi.
Issues @ezcckolkata @IndianMuseumKol @asiatic_society @victoriamemkol were traversed. pic.twitter.com/E3gfJqtMpM
— Governor West Bengal Jagdeep Dhankhar (@jdhankhar1) July 17, 2021
تاہم انہوں نے دہلی کے سفر سے قبل ایک ٹویٹ کرتے ہوئے بھگوت گیتا کے ایک شلوک کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’کام کرتے رہو، پھلوں کی توقع نہ کرو‘‘۔ یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ وہ گیتا کے اس شلوک کے ذریعہ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔
कर्मण्येवाधिकारस्ते मा फलेषु कदाचन |
मा कर्मफलहेतुर्भूर्मा ते सङ्गोऽस्त्वकर्मणि ||Do your duty, but do not concern yourself with results.
Fruits of your actions are not for your enjoyment.
Even while working, give up the pride of doership.
Do not be attached to inaction.
— Governor West Bengal Jagdeep Dhankhar (@jdhankhar1) July 17, 2021
ایک ایسے وقت میں جب بنگال میں تشدد کے واقعات پر قومی حقوق انسانی کمیشن کی رپورٹ جسے کلکتہ ہائی کورٹ میں جمع کیا گیا ہے موضوع بحث ہے۔ اسی طرح بی جے پی چھوڑ چکے مکل رائے کو پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ایسے حالات میں گورنر کا دورہ کافی اہم ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں گورنر کے ٹویٹ میں ممتا بنرجی کی حکومت یا پولیس انتظامیہ پر کوئی تنقید نہیں ہوئی ہے۔ جب کہ اس درمیان کافی کچھ نئے واقعات رونما ہوئے ہیں۔